آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم میلکم ٹرن بال نے آج اپنے چینل فور نیوز پر اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ نتن یاہو کو آسٹریلیا کی سیاست سے بالکل باہر رہنا چاہیے۔ میزبان کرشنن گرو مورتی کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ’نتن یاہو، میں بہت احترام سے کہوں گا کہ اگر آپ نے اسی قسم کے تبصرے کرنے ہیں تو ہماری سیاست سے بالکل باہر رہیں۔‘ جب میلکم ٹرن بال سے میزبان نے سوال کیا کہ ’اس خوفناک واقعے کے چند گھنٹے بعد، نتن یاہو نے آپ کے وزیر اعظم، انٹونی البانیس پر یہ کہہ کر کھلے عام الزام لگایا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا آسٹریلیا میں یہود دشمنی کو ہوا دے رہا ہے، اور یہ کہ حکومت ان انتباہی اشاروں پر کمزور ردِعمل دے رہی تھی جن کا پہلے ذکر کیا گیا تھا۔ کیا آپ اسرائیلی حکومت کی اس تنقید سے اتفاق کرتے ہیں؟‘ تو انہوں نے جواب دیا کہ ’نہیں، میں بالکل اتفاق نہیں کرتا، اور میں احترام کے ساتھ نتن یاہو سے کہوں گا، براہ کرم ہماری سیاست سے دور رہیں۔‘ سابق اسرائیلی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ’میں نیتن یاہو کو جانتا ہوں بلکہ اچھی طرح جانتا ہوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ ان کے جذبات اور پس منظر کیا ہیں۔‘ ’لیکن یہ رویہ نہ مددگار ہے اور نہ ہی درست۔ جیسا کہ وزیرِ اعظم البانیز نے کہا اور جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ دنیا کے بیشتر ممالک فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔ اکثریت دو ریاستی حل کی حمایت کرتی ہے۔ بلکہ جب میں وزیرِ اعظم تھا تو اسرائیل بھی اصولی طور پر دو ریاستی حل کی حمایت کرتا تھا۔ اب وہ ایسا نہیں کرتا۔ اس لیے یہ سب باتیں کسی طور مددگار نہیں ہیں۔‘ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’میں نے پارلیمنٹ میں بھی یہی پیغام دیا تھا اور اس کے بعد بھی یہی کہتا آیا ہوں کہ ہم غیر ملکی جنگوں اور تنازعات کو اپنے ملک میں درآمد ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ہم ایک کامیاب کثیرالثقافتی معاشرہ ہیں۔ ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ مشرقِ وسطیٰ یا دنیا کے کسی بھی حصے کی جنگیں یہاں نہ لڑی جائیں۔‘ ’اسی لیے ان معاملات کو جوڑنے کی کوشش جیسا کہ نیتن یاہو نے کی، مددگار نہیں ہے۔ یہ بالکل اس کے برعکس ہے جو ہم نے برسوں میں حاصل کیا ہے۔ بن یامین نتن یاہو سڈنی آسٹریلیا چینل فور نیوز پر میزبان کرشنن گرو مورتی کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ’نتن یاہو، میں بہت احترام سے کہوں گا کہ اگر آپ نے اسی قسم کے تبصرے کرنے ہیں تو ہماری سیاست سے بالکل باہر رہیں۔‘ انڈپینڈنٹ اردو منگل, دسمبر 16, 2025 - 21:00 Main image:
16 دسمبر 2025 کو آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم میلکم ٹرن بال چینل فور نیوز پر انٹرویو میں بات کر رہے ہیں (سکرین گریب، چینل فور نیوز یو ٹیوب)
دنیا type: news related nodes: آسٹریلیا: سڈنی بیچ حملہ آور پر قابو پانے والے احمد الاحمد ’ہیرو‘ قرار سڈنی حملہ آور کا تعلق حیدر آباد دکن سے ہے: انڈین پولیس کی تصدیق سڈنی حملہ: آسٹریلیا کا ہتھیاروں کے قوانین سخت کرنے کا فیصلہ سڈنی حملہ آور باپ، بیٹے کی شناخت ساجد اور نوید کے طور پر ہوگئی SEO Title: نتن یاہو ہماری سیاست سے باہر رہیں: سابق وزیر اعظم آسٹریلیا copyright: show related homepage: Hide from Homepage