آئینی عدالت میں ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے تفصیلی رپورٹ جمع کرواتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ جے آئی ٹی کو صرف کینیا جا کر شواہد اکٹھے کرنے ہیں۔ پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے از خود نوٹس لیا تھا اور عدالت کے حکم پر جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی۔ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد یہ مقدمہ وفاقی آئینی عدالت کو منتقل ہوا جس نے وفاق سے تحقیقات میں اب تک کی پیش رفت طلب کی تھی۔ بدھ کو کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ وفاقی آئینی عدالت میں جمع کرائی گئی پیش رفت رپورٹ میں حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات شامل ہیں، اس کے علاوہ جے آئی ٹی کی تحقیقات اور آئندہ اقدامات کے لیے تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں تاہم رپورٹ کے مکمل مندرجات ابھی منظر عام پر نہیں آئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ جے آئی ٹی موقع کا جائزہ لینے کے بعد اپنی تحقیقات کو حتمی شکل دے گی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت سردیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دی۔ کیس کا پس منظر 2022 میں پاکستانی اینکر اور صحافی ارشد شریف کا 23 اکتوبر کو کینیا میں قتل ہوا۔ کینیا کی پولیس نے ابتدائی طور پر اعتراف کیا تھا کہ غلط شناخت کی بنیاد پر ارشد شریف کی گاڑی پولیس کی فائرنگ کی زد میں آئی۔ ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا تھا، تاہم بعد میں انہیں دوبارہ نوکری پر بحال کر دیا گیا۔ ارشد شریف کی اہلیہ، جویریہ صدیق نے کینیا میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ دائر کیا، جس میں پانچ افراد کو اقدام قتل کے الزام میں نامزد کیا گیا۔ وکیل کے مطابق، جس گاڑی کا پولیس پیچھا کر رہی تھی، ارشد شریف اس میں موجود نہیں تھے اور اس کے باوجود گاڑی پر فائرنگ کرنا پولیس کا مجرمانہ فعل تھا۔ آٹھ جولائی 2024 کو کینیا کی عدالت نے ارشد شریف قتل کیس میں اہلیہ کی درخواست پر ملوث دو پولیس افسران کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ارشد شریف کون تھے؟ ارشد شریف پاکستانی نامور صحافی اور اینکر تھے۔ اگست 2022 میں متعدد مقدمات کے بعد وہ پاکستان چھوڑ گئے، ابتدائی طور پر متحدہ عرب امارات میں مقیم رہے اور بعد میں کینیا چلے گئے۔ اسی سال اکتوبر میں انہیں کینیا میں قتل کر دیا گیا۔ ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا کہ پولیس نے غلط شناخت کی بنیاد پر انہیں گولی مار کر قتل کیا جبکہ بعد میں میڈیا رپورٹس نے بتایا کہ قتل کے وقت ان کی گاڑی میں سوار شخص نے پیراملٹری جنرل سروس یونٹ کے افسران پر فائرنگ کی تھی، جس سے معاملہ مزید پیچیدہ ہو گیا۔ کینیا پولیس نے بعد میں پریس کانفرنس کے ذریعے صورتحال واضح کرنے کی کوشش کی۔ ارشد شریف قتل کیس کینیا وفاقی آئینی عدالت سماعت 27ویں آئینی ترمیم کے بعد ارشد شریف قتل مقدمہ وفاقی آئینی عدالت کو منتقل ہوا جس نے وفاق سے تحقیقات میں اب تک کی پیش رفت طلب کی تھی۔ مونا خان بدھ, دسمبر 17, 2025 - 12:30 Main image:
ارشد شریف کو 23 اکتوبر، 2022 کو نیروبی کے مضافات میں قتل کر دیا گیا تھا(فائل فوٹو/ ارشد شریف/ فیس بک)
پاکستان type: news related nodes: ارشد شریف قتل تفتیش میں پیش رفت پر 17 دسمبر کو رپورٹ طلب ارشد شریف قتل کیس: ایک طویل قانونی جنگ جاری ہے ارشد شریف کیس: اہلیہ کو 2 کروڑ 20 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم اقوام متحدہ کی ماہر کا ارشد شریف قتل کے مکمل احتساب کا مطالبہ SEO Title: ارشد شریف قتل کیس: جے آئی ٹی کینیا جا کر شواہد حاصل کرے گی copyright: show related homepage: Hide from Homepage