قیمتوں پر تنقید کے بعد فیفا نے ورلڈ کپ کے سستے ٹکٹ متعارف کر دیے

فٹ بال ورلڈ کپ کے منتظمین نے منگل کو 2026 کے ٹورنامنٹ کے ٹکٹوں کی قیمت پر امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں مداحوں کی جانب سے شدید رد عمل کے بعد ایک نئی کم قیمت کیٹیگری متعارف کروائی ہے۔ فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے تمام 104 میچز، بشمول فائنل، کے لیے محدود تعداد میں ’سپورٹر انٹری ٹئیر‘ 60 ڈالر مقرر کر دی ہے۔ اس نے کہا کہ یہ منصوبہ ’سفر کرنے والے شائقین کی مزید مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ ٹورنامنٹ کے دوران وہ ان کی قومی ٹیموں کے ساتھ رہ سکیں۔‘ فیفا نے کہا کہ 60 ڈاکلر (51 یورو) کے ٹکٹ کوالیفائیڈ ٹیموں کے شائقین کے لیے مخصوص ہوں گے اور ہر قومی فیڈریشن کے الاٹمنٹ کا 10 فیصد بنیں گے۔ فین گروپ فٹ بال سپورٹرز یورپ (ایف ایس ای) نے، جس نے پچھلے ہفتے قیمتوں کو ’زیادہ‘ اور ’فلکیاتی‘ قرار دیا، جواب دیا کہ فیفا بہت کم پیش کر رہا ہے۔ ایف ایس ای نے منگل کو ایک بیان میں کہا، ’اگرچہ ہم فیفا کی جانب سے اس نقصان کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں جو اس کے اصل منصوبوں سے ہونے والا تھا، لیکن تبدیلیاں کافی نہیں ہیں۔‘ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ 22 اگست 2025 کو واشنگٹن ڈی سی میں اوول آفس میں ورلڈ کپ ٹرافی پکڑے ہوئے ہیں (اے ایف پی) گذشتہ ہفتے ایف ایس ای نے کہا کہ ٹکٹوں کی قیمتیں قطر میں 2022 کے مقابلے میں تقریبا پانچ گنا زیادہ ہیں اور فیفا کی 2026 کی قیمتوں کو ’ورلڈ کپ کی روایت کی عظیم غداری‘ قرار دیا۔ ’اگر کوئی سپورٹر پہلے میچ سے فائنل تک اپنی ٹیم کے ساتھ چلتا ہے تو اسے کم از کم 6,900 ڈالر خرچ کرنا پڑیں گے۔ ورلڈ کپ کے منتظمین نے 2018 میں جاری کردہ بولی کے وقت 21 ڈالر سے ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ 'مصالحت کی حکمت عملی' ایف ایس ای نے منگل کو کہا کہ فیفا کے جزوی ٹکٹنگ یوٹرن نے اگلے سال کے ٹورنامنٹ کی قیمتوں کے تعین میں خامیوں کو بے نقاب کیا ہے۔ اس نے کہا، ’فی الحال ہم فیفا کے اعلان کو صرف ایک مصالحت کی حکمت عملی کے طور پر دیکھ رہے ہیں کیونکہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ فیفا کی ٹکٹنگ پالیسی پتھر پر طے نہیں ہوئی، بلکہ جلد بازی میں اور مناسب مشاورت کے بغیر فیصلہ کی گئی بشمول فیفا کی اپنی رکن ایسوسی ایشنز کے ساتھ۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ’عوامی طور پر دستیاب الاٹمنٹس کی بنیاد پر، اس کا مطلب ہوگا کہ چند سو شائقین فی میچ اور ٹیم خوش قسمت ہوں گی کہ وہ ساٹھ امریکی ڈالر کی قیمتوں سے فائدہ اٹھا سکیں، جبکہ اکثریت کو اب بھی بھاری قیمتیں ادا کرنی ہوں گی، جو کسی بھی ٹورنامنٹ سے کہیں زیادہ ہیں۔‘ تنظیم نے معذور افراد یا ان کے ساتھیوں کے لیے انتظامات نہ کرنے پر بھی تنقید کی۔ برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے ایف ایس ای کی تائید کی اور کہا کہ فیفا کی سستی ٹکٹ کیٹیگری کافی نہیں ہے۔ ’میں فیفا کے کچھ کم قیمت سپورٹرز ٹکٹ کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہوں،‘ سٹارمر نے ایکس پر لکھا۔ ’لیکن ایک ایسے شخص کے طور پر جو انگلینڈ کے ٹکٹ کے لیے پیسے جمع کرتا تھا، میں فیفا کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ وہ ٹکٹوں کو زیادہ سستا بنانے کے لیے مزید اقدامات کرے تاکہ ورلڈ کپ ان حقیقی شائقین سے رابطہ نہ کھوئے جو کھیل کو خاص بناتے ہیں۔‘ منگل کو ساٹھ ڈالر کے ٹکٹوں کا اعلان کرتے ہوئے، فیفا نے کہا کہ قومی فیڈریشنز سے ’درخواست کی جاتی ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ یہ ٹکٹ خاص طور پر وفادار شائقین کو دیے جائیں جو ان کی قومی ٹیموں سے قریبی تعلق رکھتے ہیں۔‘ فیفا نے یہ بھی کہا کہ اگر شائقین ناک آؤٹ راؤنڈز کے میچز کے ٹکٹ خریدتے ہیں اور ان کی ٹیم پہلے ہی باہر ہو جاتی ہے، تو ’ریفنڈ پراسیس ہونے پر انہیں انتظامی فیس معاف کر دی جائے گی۔‘ اس نے مزید کہا کہ وہ یہ اعلان عالمی سطح پر ٹکٹوں کی غیر معمولی طلب کے درمیان کر رہا ہے، جبکہ پہلے ہی دو کروڑ درخواستیں جمع کرائی جا چکی ہیں۔ پہلے فروخت کے راؤنڈ میں تمام قیمتوں کے ٹکٹوں کے لیے قرعہ اندازی منگل، 13 جنوری کو ہوگی۔ فیفا فٹ بال ورلڈ کپ امریکہ ٹکٹ فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی نے کہا کہ اس نے تمام 104 میچز، بشمول فائنل کے لیے محدود تعداد میں ’سپورٹر انٹری ٹئیر‘ 60 ڈالر مقرر کر دی ہے۔ اے ایف پی بدھ, دسمبر 17, 2025 - 12:15 Main image:

فیفا کے اطالوی صدر جیانی انفانٹینو 2026 فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے قرعہ اندازی کے دوران دیکھے جاسکتے ہیں جو 5 دسمبر 2025 کو واشنگٹن ڈی سی کے کینیڈی سینٹر میں منعقد ہوئی (جم واٹسن / اے ایف پی)

فٹ بال type: news related nodes: امریکی صدر ٹرمپ کے لیے متنازع ’فیفا امن انعام‘ فیفا ورلڈ کپ ٹکٹ خریدنے والوں کو ویزا جلد دیا جائے گا: ٹرمپ انڈیا کو تین سال میں دوسری بار فیفا کی پابندی کا خطرہ امریکہ: خاتون کو گم شدہ 25 لاکھ ڈالر کے لاٹری ٹکٹ کی تلاش SEO Title: قیمتوں پر تنقید کے بعد فیفا نے ورلڈ کپ کے سستے ٹکٹ متعارف کر دیے copyright: show related homepage: Hide from Homepage