کراچی ایئر پورٹ کی وائرل ویڈیو، مسافر کا پاسپورٹ پھٹنے کا معاملہ کیا ہے؟

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن ایئر بلیو کے ٹکٹنگ کاؤنٹر پر مبینہ غفلت کا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں عملے کی لاپروائی کے باعث ایک بین الاقوامی مسافر کا پاسپورٹ پھٹ گیا جس سے وہ جدہ جانے والی پرواز سے محروم ہو گئے۔ اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک مسافر کو ایئرلائن کے کاؤنٹر پر احتجاج کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایئر پورٹ ذرائع  کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایئر بلیو کی جدہ جانے والی پرواز پی اے 170 کے لیے ٹکٹ کنفرمیشن کے دوران کاؤنٹر پر موجود عملے کی مبینہ غفلت سے مسافر قدرت اللہ کا پاسپورٹ پھٹ گیا۔ پاسپورٹ خراب ہونے کے باعث مسافر کو امیگریشن کلیئرنس نہ مل سکی اور پرواز مسافر کو چھوڑ کر روانہ ہو گئی۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) قدرت اللہ کراچی سے ورک ویزے پر ایک گروپ کے ساتھ سعودی عرب جا رہے تھے۔ مسافر کے مطابق انہوں نے سعودی عرب جانے کے لیے تقریباً 10 لاکھ روپے کا ویزا جبکہ 85 ہزار روپے مالیت کا فضائی ٹکٹ خریدا تھا۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 'پاسپورٹ کے ساتھ مسافر کے دستاویزات ویزے کے صفحے کے ساتھ سٹپل کر دیے تھے جس کی وجہ سے ایئر لائن سٹاف نے اس سٹپل کو ہٹایا تو یہ صفحہ پھٹ گیا جس پر مسافر قدرت اللہ نے  وہیں احتجاج شروع کر دیا۔ واقعے کے بعد پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے معاملے میں مداخلت کی اور اسے ختم کروایا۔ حکام کا کہنا ہے کہ 'متاثرہ مسافر کو متبادل انٹرنیشنل ٹکٹ فراہم کیا گیا جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس بھی ایئرلائن کی جانب سے ادا کی گئی۔‘ کراچی ایئر پورٹ ہنگامہ وائرل ویڈیو ایئر بلیو یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایئر بلیو کی جدہ جانے والی پرواز پی اے 170 کے لیے ٹکٹ کنفرمیشن کے دوران کاؤنٹر پر موجود عملے کی مبینہ غفلت سے مسافر قدرت اللہ کا پاسپورٹ پھٹ گیا۔ صالحہ فیروز خان بدھ, دسمبر 17, 2025 - 16:30 Main image: ٹرینڈنگ jw id: 7EiyJquZ type: video related nodes: ایئربلو حادثے کے 15 سال: ’جہاز میں کوئی خرابی نہیں تھی‘ پاکستان کا آئندہ سال حج کے لیے نجی ایئرلائنز کی خدمات لینے پر غور سعودی عرب کی ایئر لائن ’فلائی اے ڈیل‘ کی پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی کراچی ایئرپورٹ سے غیر ملکی ایئرلائن کے سٹیشن مینیجر کی لاش برآمد SEO Title: کراچی ایئر پورٹ کی وائرل ویڈیو، مسافر کا پاسپورٹ پھٹنے کا معاملہ کیا ہے؟ copyright: show related homepage: Hide from Homepage