ترکیہ کی معروف گلوکارہ 'گل توت ' المعروف 'گلّو' کی ستمبر میں پراسرار موت کے بعد یہ معاملہ دوبارہ خبروں کی زینت بن گیا ہے۔ ترکی کی سکیورٹی حکام نے اب ان کی بیٹی اور قریبی دوست کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس واقعے کے گرد موت کے ارادتی ہونے کے خدشات تھے، تحقیقات کے دوران بیٹی کی دوست نے حیران کن انکشاف کیا۔ ترکی کے میڈیا کے مطابق حکام نے فنکارہ کی بیٹی وگیان اور اس کی دوست کو گرفتار کیا جب وہ ملک سے باہر جانے کی کوشش کر رہی تھیں۔ انہیں پچھلے بدھ کو استنبول کے علاقے بیووک چیکمیجی کی ایک اپارٹمنٹ میں گرفتار کیا گیا، کیونکہ ان کے بیانات میں تضاد پایا گیا کہ فنکارہ کس طرح اپنے مکان کی پانچویں منزل کی بالکونی سے گریں، جو یالووا کے قریب استنبول میں واقع ہے۔ سلطان نور او لو، وگیان کی دوست نے اعتراف کیا کہ اس کی دوست نے اپنی والدہ کو جان بوجھ کر کھڑکی سے باہر پھینکا۔ اس اعتراف کے بعد اسے عدالتی نگرانی میں رہا کر دیا گیا، جبکہ گلو کی بیٹی کو تحقیقی جج کے سامنے پیش کیا گیا، جیسا کہ سی این این ترک نے رپورٹ کیا۔ تحقیقات اب بھی جاری ہیں تاکہ موت کے اسباب معلوم کیے جا سکیں، کیونکہ گواہوں کے بیانات میں تضاد پایا گیا۔ عدالت نے وگیان اور اس کی دوست پر قتل کی سازش کا الزام عائد کیا، جس کی بنیاد متعدد شواہد، خاص طور پر ان کے بیانات میں تضاد دیکھا گیا۔ View this post on Instagram A post shared by FOLK MUSIC (@folkmusicco) یالووا سے استنبول تک انہیں لے جانے والی گاڑی کے مالک اور جس اپارٹمنٹ میں وہ رہ رہی تھیں، اس کے مالک کو بھی حراست میں لیا گیا۔ فنکارہ کے خاندان کے وکیل رحمی چلیک اور ان کے معاون وکلا نے کیس سے دستبرداری کا اعلان کیا اور بتایا کہ وہ اب وگیان کی نمائندگی نہیں کریں گے۔ حادثے کی تفصیلات کے مطابق 26 ستمبر کی آدھی رات کے قریب کیمرے میں گلو کو موسیقی پر رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا س کے بعد وہ اچانک اپنی چط منزلہ عمارت کے کمرے کی کھڑکی سے گر گئیں، جس نے فنکارانہ دنیا اور ان کے مداحوں کو حیران کر دیا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) اگرچہ بیٹی نے دعویٰ کیا کہ خاندان میں کوئی جھگڑا یا قتل کا شائبہ نہیں تھا، محققین کے مطابق مردہ کے خون میں الکوحل کی سطح بلند تھی اور اس نے اینٹی-انگزائٹی دوائیں بھی استعمال کی تھیں، جو ممکنہ طور پر توازن کھونے اور گرنے کی وجہ بنی۔ اس کے باوجود تفتیش کار اب بھی موت کے حالات کی تحقیق کر رہے ہیں تاکہ اس پراسرار حادثے کی مکمل تفصیلات سامنے لائی جا سکیں۔ گلو 1973 میں استنبول کے علاقے قاسم باشا، بیوگلو میں پیدا ہوئی۔ انہوں نے اپنی فنی زندگی پندرہ سال کی عمر میں 1988 میں شادی ہالز میں گانے سے شروع کی۔ ترک آرابیسک موسیقی میں رومانی گانوں کے لیے مشہور ہونے والی یہ فنکارہ نوے کی دہائی میں کافی مقبول ہوئی۔ شادی کے بعد انہوں نے مختصر وقت کے لیے فنی دنیا سے دوری اختیار کی اور طلاق کے بعد 2000 میں دوبارہ فنکارانہ زندگی میں واپس آئیں۔ یہ خبر اس سے قبل العربیہ اردو میں شائع ہوچکی ہے۔ ترکی گلوکارہ موت تحقیقات ترکی کے میڈیا کے مطابق حکام نے فنکارہ کی بیٹی وگیان اور اس کی دوست کو گرفتار کیا جب وہ ملک سے باہر جانے کی کوشش کر رہی تھیں۔ انڈپینڈنٹ اردو جمعرات, دسمبر 18, 2025 - 09:15 Main image:
ترکیہ کی معروف گلوکارہ 'گل توت ' المعروف 'گلّو' کی ستمبر میں پراسرار موت کے بعد یہ معاملہ دوبارہ خبروں کی زینت بن گیا ہے (صباح ایکس)
گھر type: news related nodes: ’ایک دن عالمی سٹیج پر گاؤں‘: پاکستان میں مقیم افغان گلوکارہ کا خواب سازِ کشمیر: ایران اور کشمیر کا مشترکہ آلۂ موسیقی افغانستان سے مذاکرات، آئی ایس آئی چیف ترکی روانہ: سرکاری میڈیا گلوکارہ سائرہ پیٹر نے لاہور میں اوپرا سکول کا آغاز کر دیا SEO Title: ترک گلوکارہ کو کیا بیٹی نے کھڑکی سے گرا کر مارا؟ copyright: show related homepage: Hide from Homepage