پاکستان کی وزارت خارجہ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکہ دورے پر آئندہ چند دنوں میں جا رہے ہیں۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان طاہر اندرابی نے کہا: ’میں ان رپورٹس کی تردید کرتا ہوں، ایسے کسی دورے کی تصدیق کے لیے میرے پاس کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔ جب بھی کسی سرکاری دورے کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو حکومت اس کا باضابطہ اعلان کرتی ہے۔ اس وقت مجھے کسی بھی حتمی منصوبے کے بارے میں علم نہیں ہے۔‘ پاکستان کے بین الاقوامی سٹیبیلائزیشن فورس (آئی ایس ایف) میں شرکت کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ’آئی ایس ایف میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے تاحال کوئی sovereign/خودمختار فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اس ضمن میں کسی بھی پیش رفت سے مناسب وقت پر آگاہ کیا جائے گا۔‘ افغانستان دوسری جانب ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جہاں تک پاکستان اور افغانستان کے درمیان نام نہاد جنگ بندی کا تعلق ہے، اسے فریقین کے درمیان روایتی جنگ بندی کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ ’دراصل یہ ایک مفاہمت تھی کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف ہونے والے دہشت گرد حملے بند کیے جائیں گے۔ تاہم بدقسمتی سے یہ مفاہمت برقرار نہیں رہ سکی، کیونکہ سرحد پار سے حملے جاری ہیں۔ ’پاکستان نے اس مفاہمت میں نیک نیتی کے ساتھ شمولیت اختیار کی تھی، لیکن افغانستان کی جانب سے اسی لیول کے عزم کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔‘ ان کا اصرار تھا کہ ’پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر دوطرفہ تعلقات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ انہی دہشت گرد عناصر کی موجودگی ہے۔‘ ترجمان وزارت خارجہ نے ’دہشت گرد عناصر‘ سے متعلق کہا کہ سلامتی کونسل کی رپورٹس افغانستان کے اندر سرگرم مختلف دہشت گرد گروہوں خصوصا صوبہ کنڑ میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی موجودگی کی ساخت اور سرگرمیوں کی تفصیل بیان کرتی ہیں۔‘ طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رپورٹس ملک کے موقف کی توثیق کرتی ہیں کہ افغانستان میں دہشت گرد عناصر کی موجودگی خطے کی امن و سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ ’اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نتائج واضح طور پر پاکستان کے سرکاری مؤقف سے aligned ہیں۔‘ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’اشارے ملتے ہیں کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو (افغان) طالبان سے کافی لاجسٹک اور آپریشنل مدد ملتی رہی ہے۔‘ سلامتی کونسل کی مانیٹرنگ ٹیم کی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’طالبان نے دہشت گرد گروہوں کی ایک حد کے لیے اجازت دینے والا ماحول برقرار رکھا ہوا ہے جو دوسرے رکن ممالک کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔‘ کچھ روز قبل وزیر اعظم شہباز شریف کی روسی صدر ولادی میر پوتن سے ملاقات کے لیے 40 منٹ انتظار سے متعلق روسی سرکاری میڈیا ’رشیا ٹوڈے انڈیا‘ کی وڈیو منظر عام پر آئی تھی جسے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شدید تنقید کا سامنا رہا اور صارفین نے اسے ’پاکستان کے لیے شرمندگی‘ بھی قرار دیا۔ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ ’تاخیر یا بے ضابطگیوں سے متعلق غلط معلومات بعض انڈین میڈیا اداروں کی جانب سے پھیلائی گئیں، جنہیں بعد ازاں واپس لے لیا گیا۔ یہ کوششیں واضح طور پر پاکستان کی قیادت کے بارے میں منفی اور گمراہ کن بیانیہ تشکیل دینے کے لیے کی گئی تھیں۔‘ آسٹریلیا بونڈائی ساحل پر حملے سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ایک پاکستانی شہری کو غلط طور پر شناخت کر کے عوام کے سامنے لایا گیا، جس کے نتیجے میں اس کی اور اس کے خاندان کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوئے۔ اس غلط معلومات کو انڈین اور اسرائیلی میڈیا نے ایک دن سے زائد عرصے تک بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔ اس طرح کے بار بار ہونے والے واقعات گمراہ کن معلومات کے ایک تشویش ناک رجحان کی نشاندہی کرتے ہیں اور انہیں پھیلانے والوں کی ساکھ کو نمایاں طور پر نقصان پہنچا ہے۔‘ کچھ روز قبل انڈیا کی جانب سے اپنے جوہری انشورنس کے شعبے کے بعض حصے نجی سرمایہ کاری کے لیے کھول دینے کا فیصلہ سامنے آیا۔ انڈپینڈنٹ اردو کے اس سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا ’پاکستان ان پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ جوہری سلامتی سے متعلق انڈیا کے تشویش ناک ماضی اور تابکار مواد سے متعلق رپورٹ ہونے والے واقعات کے پیش نظر، حساس جوہری شعبوں میں نجی اداروں کی شمولیت سنگین سوالات کو جنم دیتی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ علاقائی اور عالمی جوہری سلامتی کو لاحق خطرات سے بچاؤ کے لیے مناسب حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔‘ پاکستان وزارت خارجہ فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکہ ترجمان طاہر اندرابی نے کہا: ’میں ان رپورٹس کی تردید کرتا ہوں، ایسے کسی دورے کی تصدیق کے لیے میرے پاس کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔‘ قرۃ العین شیرازی جمعرات, دسمبر 18, 2025 - 14:45 Main image:
جمعرات کو دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان طاہر اندرابی میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں (پی ٹی وی گریب)
پاکستان type: news related nodes: غزہ میں فوج بھیجنے کا دباؤ: فیلڈ مارشل کو سب سے کڑے امتحان کا سامنا پاکستان فوج کی توجہ اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر مرکوز: فیلڈ مارشل افغانستان کا ایران میں ہونے والے علاقائی اجلاس میں شرکت سے انکار بونڈائی حملہ آوروں کا فلپائن کا سفر: فلپائن میں داعش کتنی فعال ہے؟ SEO Title: غزہ فورس میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں ہوا، فیلڈ مارشل امریکہ نہیں جا رہے: پاکستان copyright: show related homepage: Show on Homepage