کوئٹہ میں گیس دھماکے سے جھلس کر 4 افراد زخمی ہوگئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں گیس دھماکے سے جھلس کر4افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون امام باقر محلہ میں گھرمیں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا جس کے باعث جھلس کر4افرادزخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔