پی آئی اے کے علاوہ 26 اداروں کی نجکاری ہو گی: چیئرمین نجکاری کمیشن

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے نجکاری اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کے علاوہ 26 مختلف اداروں کی بھی نجکاری کی جائے گی۔ محمد علی نے جمعے کو انڈپینڈنٹ اردو سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ دیگر 26 اداروں میں سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی، زرعی ترقیاتی بینک، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور نو ڈسکوز شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا: ’ان میں سے پانچ پر کام شروع کر دیا گیا ہے، پی آئی اے کے بعد یہ ڈسکوز ہماری توجہ کا مرکز ہوں گے۔‘ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے دو روز قبل ہونے والے اجلاس میں حکام نے بتایا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے 23 دسمبر کو بولی کا عمل ہوگا، جس میں 51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کیے جائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ پی اے آئی کی بولی کا عمل ٹی وی چینلز پر براہ راست دکھایا جائے گا۔ حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بتایا تھا کہ بجلی کی تین تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری کا عمل آئندہ سال کے آغاز میں شروع ہوگا۔ اس کے پہلے مرحلے میں آئیسکو، فیسکو اور گیپکو شامل ہوں گی جبکہ تمام ڈسکوز کی الگ الگ بولی لگائی جائے گی اور اگلے سال کے وسط تک تین کمپنیوں کی نجکاری مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ مشیر برائے نجکاری اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’کابینہ سے منظوری کے بعد پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل، سینڈل میٹل اور این آئی سی ایل کی بھی نجکاری کی جائے گی جبکہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے ایئرپورٹس پر لانگ ٹرم رعایت دیں گے، انہیں بیچا نہیں جائے گا۔‘ اس سے قبل گذشتہ برس پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی کا عمل کیا گیا تھا جو کسی اختتام پر نہیں پہنچ پایا تھا۔ پچھلی مرتبہ ناکامی کے بعد اس مرتبہ نجکاری میں کیا مختلف ہوگا؟ اس سوال پر مشیر برائے نجکاری نے کہا کہ پی آئی اے اور اس کی ٹرانزیکشنز میں بہتری آئی ہے۔ ادارہ اب نفع دے رہا ہے، پچھلی مرتبہ جب بولی کا عمل ہوا تو بولی دہندگان نے ایئرکرافٹ اور اس کے آلات پر جنرل سیلز ٹیکس ہٹانے کا کہا تھا۔ اس وقت اسے نہیں ہٹایا جا سکا کیونکہ اس وقت ہم عالمی مالیاتی ادارے کے پروگرام میں تھے۔ محمد علی نے بتایا: ’اس مرتبہ اسے ہٹا دیا گیا ہے اور واجبات کو 21 ارب روپے پر لے کر گئے ہیں۔ اسی طرح پچھلی مرتبہ انٹر کارپوریٹ ڈیویڈنڈ پر ٹیکس لگانے کی منظوری نہیں دی گئی تھی، جو اب آ گئی ہے اور بولی دہندگان کو چند ضمانتیں بھی دی گئی ہیں۔ ’لیکن ایسے کئی مطالبات ہیں جو ہم نے نہیں مانے۔ اس مرتبہ اچھی بات یہ ہے کہ ہم اور بولی دہندگان ایک ساتھ ہیں، کوئی ڈیل بریکر نہیں ہے۔ ضروری نہیں ہے چاروں کمپنیاں بولی میں نہ جائیں لیکن دو یا تین کمپنیاں ضرور جائیں گی۔ امید ہے کہ اس مرتبہ اچھی بولی لگے گی۔‘ پی آئی اے کی فروخت کی شرائط خریداروں کے حق میں رکھی گئی ہیں۔ کیا یہ ایک سیلر فیورڈ ڈیل ہے؟ اس سوال کے جواب میں چیئرمین نجکاری کمیشن نے کہا کہ ’میرا نہیں خیال یہ سیلر یا بائر فیورڈ ہے۔‘ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا طیارہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر 10 جنوری 2025 کو پیرس کے لیے پرواز بھرنے کی تیاری کر رہا ہے (فائل فوٹو/ اے ایف پی) پی آئی اے کی نجکاری میں شامل پراپرٹیز سے متعلق سوال پر مشیر برائے نجکاری نے بتایا کہ ’روزویلٹ ہوٹل اور پیرس میں ہوٹل نجکاری کا حصہ نہیں ہوں گے۔ خریدار کو جو پراپرٹی ملے گی ان میں ایک کمرشل اور چار رہائشی پراپرٹیز ہیں جن میں دہلی، ممبئی، نیو یارک اور یورپ کی جگہیں شامل ہیں۔‘ انہوں نے مزید بتایا کہ فروخت ہونے والی چیزوں میں سرفہرست جہاز، روٹس اور جہاز کے انجن شامل ہیں۔ پی آئی اے نجکاری کے لیے کم تخمینے سے متعلق سوال پر چیئرمین نجکاری کمیشن نے کہا کہ ’پی آئی اے کے اثاثوں کا تخمینہ اس نے خود نہیں لگایا بلکہ تھرڈ پارٹی پروفیشنل ویلیورز نے لگایا ہے۔ تو یہ ممکن نہیں کہ تخمینہ غلط لگایا گیا ہو۔‘ پی آئی اے کے ملازمین کے خدشات پر محمد علی کا کہنا تھا کہ ’ریٹائر ہونے والے ملازمین کے ساتھ جو کانٹریکٹ کی ارینجمنٹس ہیں، وہ ساری پوری کی گئیں۔ جن میں ان کی پینشن، میڈیکل، سبسیڈیز، ٹکٹس شامل ہیں۔ ’موجودہ ملازمین کی بھی پینشن اور تمام کمٹمنٹس پوری کی جائیں گی اور جتنے بھی ملازمین ہیں انہیں 12 ماہ تک نیا بڈر (ادارے خریدنے والا) نوکری سے نکال نہیں سکتا۔‘ پاکستان پی آئی اے چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کے مطابق دیگر 26 اداروں میں سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی، زرعی ترقیاتی بینک، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور نو ڈسکوز شامل ہیں۔ قرۃ العین شیرازی ہفتہ, دسمبر 20, 2025 - 08:00 Main image:

چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی 19 دسمبر 2025 کو انڈپینڈنٹ اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے (حمزہ قمر/ انڈپینڈنٹ اردو)

معیشت jw id: tRg9JPN2 type: video related nodes: پی آئی اے نج کاری 23 دسمبر کو براہ راست نشر ہو گی: وزیر اعظم پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز کی نجکاری ہو گی: وزیر اعظم کو بریفنگ نجکاری کمیشن کی جانب سے پی آئی اے کی 10 ارب کی بولی مسترد ہسپتال نجکاری، مظاہرین کی پنجاب اسمبلی میں گھسنے کی کوشش SEO Title: پی آئی اے کے علاوہ 26 اداروں کی نجکاری ہو گی: چیئرمین نجکاری کمیشن copyright: show related homepage: Show on Homepage