’آسٹریلیا نے اچھا کھیلنے ہی نہیں دیا:‘ ایشز میں ہار کے دھانے پر کھڑے انگلش بیٹر کراؤلی

انگلینڈ کے اوپنر زیک کراؤلی نے کہا ہے کہ ایشز سیریز سے پہلے آسٹریلیا کو فیورٹ قرار دینے کی وجوہات چوتھے دن کے کھیل سے واضح ہو گئیں کیونکہ ایڈیلیڈ اوول میں ہفتے کو کھیل کے اختتام پر مہمان ٹیم سیریز میں شکست کے دہانے پر کھڑی ہے۔ جیت کے لیے ریکارڈ 435 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم دن کے اختتام تک 207 رنز پر چھ کھلاڑی آؤٹ ہو چکی اور شکست سے بچنا مشکل نظر آتا ہے۔ آسٹریلیا گذشتہ 15 برسوں سے اپنے ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ کے خلاف کوئی ٹیسٹ میچ نہیں ہارا اور کراؤلی کے مطابق اس کی وجہ سمجھنا مشکل نہیں۔ انہوں نے 85 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ’ظاہر ہے ہم اس وقت شکست کے دہانے پر کھڑے ہیں، اس لیے مایوسی ہے۔ ’وہ ایک بہت، بہت اچھی ٹیم ہیں۔ مجھے لگتا ہے یہاں آ کر ان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ مشکل ہونا تھا۔ ’وہ سیریز سے پہلے فیورٹ تھے اور انہوں نے ثابت بھی کر دیا کہ کیوں۔ انہوں نے بہت عمدہ کھیل پیش کیا اور ہمارے لیے معاملات نہایت مشکل بنا دیے۔‘ کراؤلی نے مزید کہا ’یقیناً ہم اپنی بہترین کارکردگی سے کچھ کم رہے ہیں، لیکن اس کا زیادہ کریڈٹ انہیں جاتا ہے۔ انہوں نے ہمیں اپنا بہترین کھیل کھیلنے ہی نہیں دیا۔‘ انگلینڈ کو ہدف حاصل کرنے کے لیے مزید 228 رنز درکار ہیں۔ ول جیکس (دو رنز) اور جیمی سمتھ (11 رنز) پانچواں دن جب پچ بیٹنگ کے لیے مزید مشکل ہو جائے گی، میچ بچانے کی کوشش کریں گے۔ انگلش بیٹر زیک کراؤلی 20 دسمبر، 2025 کو ایڈیلیڈ میں ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن ایکشن میں (اے ایف پی) پرتھ میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں دو اور صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد کراؤلی نے برسبین میں 76 اور 44 رنز بنا کر واپسی کی تھی۔ وہ ایڈیلیڈ میں چوتھے دن کے اختتام تک انگلینڈ کی امیدوں کا سہارا بنے رہے۔ تاہم وہ نیتھن لائن کی گیند پر سٹمپ ہو گئے، جنہوں نے 17 رنز کے عوض تین وکٹیں لے کر دن کے آخری لمحات میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کو ہلا کر رکھ دیا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) کراؤلی کے کئی ساتھی بیٹرز مشکل کا شکار رہے، جن میں نمبر تین بلے باز اولی پوپ بھی شامل ہیں۔ وہ ہفتے کو پہلی سلپ میں 17 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ پہلی اننگز میں وہ صرف تین رنز بنا سکے تھے۔ پوپ کا اس سیریز میں اب تک اوسط 20.83 ہے اور ان کی کمزور کارکردگی اور بعض آسان انداز میں آؤٹ ہونے پر ٹیسٹ ٹیم میں ان کی جگہ کے حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ تاہم کراؤلی نے پوپ پر ہونے والی تنقید کو سمجھ سے بالاتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ’غیر معمولی طور پر اچھے کھلاڑی ہیں جو ایک مشکل کردار ادا کر رہے ہیں۔‘ انہوں نے مزید کہا ’مجھے لگتا ہے کہ پوپ کو بعض اوقات غیر ضروری طور پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ’میں یہ سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ کیوں — انہوں نے گذشتہ ایک سال میں بہت اچھا کھیلا۔ انہوں نے مشکل حریفوں کے خلاف، جب ہمیں ضرورت تھی، بڑی سینچریاں سکور کی ہیں۔‘ کراؤلی کے مطابق یقیناً وہ خود بھی اپنی کارکردگی سے زیادہ کی توقع رکھتے ہوں گے، لیکن ہم ان اچھی اننگز کو نظرانداز نہیں کر سکتے جو وہ کھیل چکے ہیں۔ ایشز آسٹریلیا انگلینڈ جیت کے لیے ریکارڈ 435 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کے چوتھے دن کے اختتام پر 207 رنز پر چھ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔ روئٹرز ہفتہ, دسمبر 20, 2025 - 16:00 Main image:

آسٹریلیا کے کیمرون گرین اور مارنس لبشین 20 دسمبر، 2025 کو ایڈیلیڈ میں ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس کے بولڈ ہونے پر خوش ہو رہے ہیں (اے ایف پی)

کرکٹ type: news related nodes: کیمرون گرین آئی پی ایل تاریخ کے سب سے مہنگے غیر ملکی کھلاڑی آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ اور ایشز میچوں کے لیے اضافی سکیورٹی پی ایس ایل گیارہ 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک منعقد ہو گا ’بچے بڑے ہو جاتے ہیں:‘ وسیم اکرم کی آئی پی ایل کے دورانیے پر تنقید SEO Title: ’آسٹریلیا نے ہمیں اچھا کھیلنے ہی نہیں دیا:‘ ایشز میں ہار کے دھانے پر کھڑے انگلش بیٹر کراؤلی copyright: show related homepage: Hide from Homepage