انڈیا میں مسافر پر تشدد کرنے والا پائلٹ معطل

ایئر انڈیا ایکسپریس نے ہفتے کو بتایا کہ اس کے ایک پائلٹ کو دہلی ایئرپورٹ پر سکیورٹی چیک ان کے دوران مسافر پر حملہ کرنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔ جمعے کو دہلی ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون پر سپائس جیٹ کے ایک مسافر نے الزام عائد کیا کہ ایئر انڈیا ایکسپریس کے ایک آف ڈیوٹی پائلٹ نے سکیورٹی قطار توڑنے پر ہونے والے تنازعے کے بعد ان پر حملہ کر دیا۔ مسافر انکیت دیوان نے، جو اپنی اہلیہ اور دو بچوں کے ہمراہ تھے، بتایا کہ انہیں ’عملے کے استعمال والی سکیورٹی لائن استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی کیونکہ ہمارے ساتھ چار ماہ کا بچہ سٹرولر میں تھا۔‘ انکیت کا کہنا تھا کہ انہوں نے سکیورٹی چیک پوائنٹ پر چند افراد کے قطار توڑنے پر سوال اٹھایا تو ایئر انڈیا ایکسپریس (AIX) کے پائلٹ نے، جن کی شناخت کیپٹن وریندر سیجوال کے نام سے ہوئی، مبینہ طور پر پہلے گالی گلوچ کی اور پھر حملہ کر دیا۔ مسافر نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر لکھا ’میرے آگے عملہ قطار توڑ رہا تھا۔ جب میں نے اس پر اعتراض کیا تو کیپٹن وریندر نے، جو خود بھی یہی کر رہے تھے، مجھ سے پوچھا کہ کیا میں اَن پڑھ ہوں اور وہ سائن بورڈ نہیں پڑھ سکتا جس پر لکھا تھا کہ یہ داخلی راستہ عملے کے لیے ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا ’بات بڑھنے پر زبانی تکرار ہوئی جس کے بعد پائلٹ نے مجھ پر جسمانی حملہ کر دیا، جس سے میں لہولہان ہو گیا۔ تصویر میں قمیض پر نظر آنے والا خون بھی میرا ہی ہے۔‘ دیوان نے بتایا کہ اس واقعے نے ان کی سات سالہ بیٹی کو شدید صدمہ پہنچایا ’جس نے اپنے والد کو بے رحمی سے پٹتے ہوئے دیکھا۔‘ مسافر نے الزام لگایا کہ انہیں ’زبردستی ایک خط لکھوایا گیا جس میں یہ کہا گیا کہ میں اس معاملے کو مزید نہیں بڑھاؤں گا‘ ورنہ ان کے پاس واحد دوسرا راستہ یہ تھا کہ وہ اپنی پرواز چھوڑ دیں اور ’ایک لاکھ بیس ہزار روپے کی چھٹیوں کی بکنگ ضائع کر دیں۔‘ دیوان نے ایکس پر ایئرپورٹ حکام کی جانب سے ابتدائی طبی امداد میں تاخیر پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا ’میری بیوی بار بار طبی امداد کی درخواست کرتی رہی۔ 15 منٹ بعد ایک شخص آیا وہ بھی خالی ہاتھ۔‘ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ایئرپورٹ پولیس نے انہیں سکیورٹی چیک پوائنٹ کے دوسری جانب میڈیکل سینٹر جانے کی اجازت نہیں دی۔ ’تقریباً 45 منٹ بعد ایک بکس میں دوائیں لائی گئیں، تب جا کر مجھے فرسٹ ایڈ دی گئی۔‘ انہوں نے سوال اٹھایا ’اگر کسی کو فوری ضرورت ہوتی تو کیا ہوتا؟ کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ ایمرجنسی رسپانڈر خالی ہاتھ پہنچا؟‘ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) مسافر نے یہ الزام بھی لگایا کہ ایئرپورٹ حکام نے حملہ روکنے کے لیے کوئی ’پیشگی اقدام‘ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا ’وریندر سیجوال سکیورٹی چیک پر تلاشی کے دوران بھی مجھ سے زبانی جھگڑا جاری رکھے ہوئے تھے۔ وہاں انہوں نے CISF اہلکار سے کہا ’میں اس کو مار کر آتا ہوں۔‘‘ ایئر انڈیا ایکسپریس نے اپنے بیان میں کہا کہ متعلقہ ملازم کو ’فوری طور پر آفیشل ذمہ داریوں سے ہٹا دیا گیا ہے’ اور ’مکمل تحقیقات کے بعد مناسب کارروائی کی جائے گی۔‘ ایئرلائن نے ایکس پر کہا ’ہم دہلی ایئرپورٹ پر پیش آنے والے اس واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہیں، جس میں ہمارے ایک ملازم شامل تھے جو کسی دوسری ایئرلائن کے مسافر کے طور پر سفر کر رہے تھے۔ ’ہم اس سے پہنچنے والی اذیت پر دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور اس قسم کے رویے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔‘ انڈیا کی وزارتِ ہوا بازی نے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس نے ’واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے اور ایئرلائن کو ہدایت دی ہے کہ پائلٹ کو فوری طور پر گراؤنڈ کیا جائے۔‘ مسافر نے ایکس پر امید ظاہر کی کہ ایئر انڈیا ایکسپریس ’محض پائلٹ کی معطلی تک محدود نہیں رہے گی۔‘ دی انڈیپنڈنٹ نے اس معاملے پر تبصرے کے لیے AIX سے رابطہ کیا ہے۔ انڈیا پائلٹ تشدد نئی دہلی میں ایئر انڈیا ایکسپریس کے آف ڈیوٹی پائلٹ نے سکیورٹی قطار توڑنے پر سوال کرنے والے مسافر پر تشدد کیا۔ وشوام سنکرن ہفتہ, دسمبر 20, 2025 - 19:00 Main image:

18 جنوری، 2024 کو حیدرآباد کے ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن کی نمائش و کانفرنس ’ونگز انڈیا 2024‘ کے دوران لوگ ایئر انڈیا ایکسپریس کے بوئنگ 737-8 طیارے کے قریب جمع ہیں (اے ایف پی)

ایشیا type: news related nodes: دبئی ایئر شو میں انڈین فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ کی موت ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: الزامات کا سامنا کرنے والے پائلٹس کون تھے؟ ایک پائلٹ بیت الخلا میں، دوسرا بے ہوش، جرمن مسافر طیارہ 10 منٹ تک اڑتا رہا دوران پرواز آپس میں لڑنے والے دو پائلٹ معطل SEO Title: انڈیا میں مسافر پر تشدد کرنے والا پائلٹ معطل copyright: IndependentEnglish origin url: https://www.independent.co.uk/asia/india/pilot-assault-passenger-air-india-b2888224.html show related homepage: Hide from Homepage