پاکستان کا کہنا ہے کہ یورپی یونین نے جی ایس پی پلس پر عملدرآمد سے متعلق مذاکرات کے دوران حقوق سے وابستہ وعدوں میں پیش رفت کو تسلیم کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتے کو جاری بیان کے مطابق یورپی یونین نے رواں ہفتے پاکستان کی ترجیحی تجارتی سکیم جنرلائزڈ سکیم آف پریفرنسز پلس (جی ایس پی پلس) پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور انسانی حقوق سے متعلق اہم وعدوں میں پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔ یہ جائزہ ایسے وقت میں لیا گیا ہے جب اسلام آباد اپنی برآمدات بڑھانے کی حکمت عملی کے تحت یورپی منڈیوں تک رسائی کے تحفظ کی کوشش کر رہا ہے۔ یورپی یونین کی جی ایس پی پلس سکیم کے تحت اہل ترقی پذیر ممالک کو یورپی منڈیوں تک ڈیوٹی فری رسائی دی جاتی ہے بشرطیکہ وہ انسانی حقوق، مزدروں کے حقوق، ماحولیاتی تحفظ اور اچھی حکمرانی سے متعلق 27 بین الاقوامی کنونشنز پر عملدرآمد کے پابند ہوں۔ پاکستان 2014 سے اس سکیم سے فائدہ اٹھا رہا ہے اور اس منصوبے کے بڑے مستفید ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ یورپی یونین یورپ کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور پاکستان کی تقریباً ایک تہائی برآمدات یورپ جاتی ہیں۔ ماضی میں پاکستان کی جی ایس پی پلس حیثیت پر سوالات بھی اٹھتے رہے ہیں۔ اپریل 2021 میں یورپی پارلیمنٹ نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں فوری نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا گیا تھا اور اس کی وجہ مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد، میڈیا کی آزادی پر قدغنوں اور مجموعی انسانی حقوق کے مسائل بتائے گئے تھے۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے بیان میں اس حوالے سے کہا گیا: ’دونوں فریقین نے جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت درکار 27 بین الاقوامی کنونشنز پر عملدرآمد کے حوالے سے پاکستان کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔‘ 17 دسمبر کو برسلز میں ہونے والے یورپی یونین–پاکستان مشترکہ کمیشن کے 15ویں اجلاس کے دوران وفود کی تصویر (اے پی پی) بیان کے مطابق: ’یورپی یونین نے سزائے موت کے اطلاق کو بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پاکستان کی جانب سے کی گئی پیش رفت کو سراہا اور اس ضمن میں مزید اقدامات کی حوصلہ افزائی کی۔‘ بیان میں مزید کہا گیا کہ یورپی یونین نے تشدد کے خلاف اقدامات کے حوالے سے ابتدائی مگر اہم پیش رفت کو بھی تسلیم کیا جب کہ اقلیتوں سے متعلق کمیشن کے قیام کو بھی مثبت قدم قرار دیا گیا۔ غیر قانونی ہجرت، ماحولیاتی تعاون سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق یہ مذاکرات 17 دسمبر کو برسلز میں ہونے والے یورپی یونین–پاکستان مشترکہ کمیشن کے 15ویں اجلاس کے دوران ہوئی، جہاں غیر قانونی ہجرت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میں غیر قانونی حیثیت رکھنے والے پناہ گزینوں کی واپسی اور دوبارہ قبولیت پر تعاون اور یورپی بلاک کے وسیع تر ہجرتی فریم ورک کے تحت قانونی نقل و حرکت کے راستوں پر بات کی گئی۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) دفتر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا جب ایک روز قبل یونانی حکام نے کہا تھا کہ انہوں نے بحیرہ روم میں ایک ماہی گیر کشتی سے 500 سے زائد مہاجرین کو بچایا ہے، جن میں کئی پاکستانی شہری بھی شامل تھے۔ یہ واقعہ سخت کنٹرولز کے باوجود انسانی سمگلنگ کے دباؤ کو اجاگر کرتا ہے۔ ماحولیاتی تعاون بھی مذاکرات کا اہم موضوع رہا۔ دونوں فریقین نے ماحولیاتی لچک، قدرتی آفات کے خطرات میں کمی اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ لیا، جو بار بار آنے والے ماحولیاتی جھٹکوں کے بعد پاکستان کے لیے بڑھتی ہوئی اہمیت رکھتے ہیں۔ اجلاس میں افغان پناہ گزینوں کی صورت حال پر بھی بات ہوئی۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق یورپی یونین نے پاکستان اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کے درمیان جاری مذاکرات کا خیرمقدم کیا، جن کا مقصد کمزور کیسز کی نشاندہی اور فہرست سازی ہے تاکہ انہیں مناسب تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ بیان میں کہا گیا: ’یورپی یونین نے اس بات کو سراہا کہ پاکستان گزشتہ چار دہائیوں سے لاکھوں افغان شہریوں کی میزبانی کر رہا ہے۔‘ ساتھ ہی اس امر پر زور دیا گیا کہ ’کسی بھی واپسی کا عمل محفوظ، باعزت اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہونا چاہیے۔‘ دونوں فریقین نے یورپی یونین پاکستان اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے تحت تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا، جو سیاسی مکالمے، تجارت، ترقی، سلامتی اور عوامی روابط سے متعلق تعاون کی رہنمائی کرتا ہے۔ مشترکہ کمیشن کا اگلا اجلاس آئندہ برس اسلام آباد میں منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ یورپی یونین پاکستان برآمدات جی ایس پی پلس یہ جائزہ ایسے وقت میں لیا گیا ہے جب اسلام آباد اپنی برآمدات بڑھانے کی حکمت عملی کے تحت یورپی منڈیوں تک رسائی کے تحفظ کی کوشش کر رہا ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو اتوار, دسمبر 21, 2025 - 08:30 Main image:
15 دسمبر 2025 کو یورپی کمیشن کے ہیڈکوارٹر برسلز کے باہر لہراتے ہوئے یورپی یونین کے جھنڈے (اے ایف پی)
معیشت type: news related nodes: پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس سکیم میں چار سالہ توسیع برطانیہ یورپی یونین معاہدہ، عام لوگوں پر کیا اثر پڑے گا؟ برطانیہ کا پاکستان کے ساتھ تجارت، ماحولیات، تعلیم میں نئی شراکت داری کا اعلان امریکی محکمۂ خارجہ کا انڈیا پاکستان میں انسانی حقوق پر اظہارِ تشویش SEO Title: یورپی یونین کا جی ایس پی پلس مذاکرات میں انسانی حقوق پر پیش رفت پر اطمینان: پاکستان copyright: Translator name: عبدالقیوم show related homepage: Show on Homepage