جنوبی افریقہ: جوہانسبرگ کے قریب فائرنگ سے 10 افراد قتل

پولیس کے مطابق جنوبی افریقہ کے سب سے بڑے شہر جوہانسبرگ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اتوار کو فائرنگ کرکے 10 افراد کو قتل کر دیا۔ روئٹرز نے جنوبی افریقہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس اے بی سی نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ جوہانسبرگ کے مغرب میں واقع بیگرسڈال ٹاؤن شپ میں پیش آیا۔ پولیس نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس واقعے میں 10 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ اتوار کے حملے کا مقصد یا محرک تاحال واضح نہیں۔ پولیس کے بیان میں کہا گیا: ’کچھ متاثرین کو نامعلوم مسلح افراد نے سڑکوں پر فائرنگ کر کے نشانہ بنایا۔‘ گاؤٹینگ صوبے کی پولیس ترجمان بریگیڈیئر برینڈا موریڈیلی نے کہا: ’ہمارے پاس ابھی متاثرین کی تفصیلات نہیں ہیں، لیکن 10 افراد اس واقعے میں مارے گئے ہیں۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) یہ فائرنگ ایک ایسے علاقے میں ہوئی جہاں ایک غیر قانونی شراب کی دکان موجود تھی۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یہ جنوبی افریقہ میں رواں ماہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ اس سے قبل چھ دسمبر کو پرٹوریا کے قریب ایک ہسپتال میں فائرنگ سے ایک تین سالہ بچے سمیت 12 افراد مارے گئے تھے۔ جنوبی افریقہ، جس کی آبادی ساڑھے چھ کروڑ ہے جو دنیا کے سب سے زیادہ جرائم والے ممالک میں شمار ہوتا ہے اور یہاں قتل کی شرح بھی انتہائی بلند ہے۔ جنوبی افریقہ فائرنگ اموات سرکاری میڈیا کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ جوہانسبرگ کے مغرب میں بیگرسڈال ٹاؤن شپ میں پیش آیا جس میں 10 افراد قتل اور 10 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ انڈپینڈنٹ اردو اتوار, دسمبر 21, 2025 - 10:45 Main image:

سکیورٹی اہلکار 9 جون 2022 کو جوہانسبرگ کے روزبینک مال میں فائرنگ کے واقعے کی جگہ کو سیل کرتے ہوئے (اے ایف پی)

افریقہ type: news related nodes: سڈنی: بونڈائی بیچ پر فائرنگ سے 12 اموات، پاکستان کا اظہار افسوس سڈنی فائرنگ: زخمی حملہ آور پر دہشت گردی سمیت 59 الزامات عائد سڈنی حملہ آور کا تعلق حیدر آباد دکن سے ہے: انڈین پولیس سڈنی حملہ: آسٹریلیا کا اسلحہ قوانین سخت کرنے کا عندیہ SEO Title: جنوبی افریقہ: جوہانسبرگ کے قریب فائرنگ سے 10 افراد قتل copyright: Translator name: عبدالقیوم show related homepage: Hide from Homepage