پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے اتوار کو بغداد میں عراقی صدر ڈاکٹر عبداللطیف جمال راشد کے ساتھ ملاقات کی ہے جس میں انتہا پسندی، دہشت گردی اور منشیات کی سمگلنگ کے خلاف مل کر لڑنے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق قبل ازیں بغداد پیلس پہنچنے پر صدر آصف علی زرداری کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ بعد ازاں سرکاری استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی، جس کے بعد دونوں صدور کے درمیان علیحدہ ملاقات اور پھر وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ عراقی صدر ڈاکٹر عبد اللطیف جمال راشد نے صدر آصف علی زرداری اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ پاکستانی صدر نے عراقی قیادت اور عوام کی جانب سے اپنے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا اور بغداد کو تہذیب اور استقامت کی علامت تاریخی شہر قرار دیا۔ آصف علی زرداری نے پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر عراقی قیادت اور عوام کو مبارک باد دی اور نئی حکومت کی ہموار تشکیل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ President Asif Ali Zardari met Iraqi President, @LJRashid at Baghdad Palace. An official welcome with guard of honour was followed by one-on-one talks, delegation-level discussions and a luncheon hosted by the Iraqi President. @IraqiPresidency pic.twitter.com/pGEWOEwQ1t — The President of Pakistan (@PresOfPakistan) December 21, 2025 انہوں نے عراق کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی وحدت کے لیے پاکستان کی مضبوط حمایت کا اعادہ کیا اور عراق کے استحکام، خوشحالی اور جمہوری پیش رفت کے لیے پاکستان کے عزم کو دہرایا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا اور حالیہ اعلیٰ سطح کے روابط سے پیدا ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ان روابط میں پاکستان عراق مشترکہ وزارتی کمیشن کا نواں اجلاس اور پارلیمانی تعلقات شامل ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ’موجودہ دوطرفہ تجارت کی سطح پاکستان اور عراق کے معاشی، ثقافتی اور سکیورٹی تعلقات کی حقیقی صلاحیت کی عکاسی نہیں کرتی۔ انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت اور دفاعی پیداوار کے شعبوں کے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعمیرات، ادویات سازی اور متعلقہ صنعتوں میں توسیع کے مواقع اجاگر کیے۔ انہوں نے کاروبار سے کاروبار روابط، باہمی کاروباری وفود اور تجارت و تجارتی سرگرمیوں کو سہولت دینے کے لیے براہ راست بینکاری ذرائع کے قیام کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ آصف علی زرداری نے افرادی قوت کی ترسیل سے متعلق موجودہ مفاہمتی یادداشت کے تحت ہنرمند اور نیم ہنرمند افرادی قوت کی فراہمی کے ذریعے عراق کی تعمیر نو اور ترقیاتی کوششوں میں تعاون کے لیے پاکستان کی آمادگی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے طبی خدمات، مالیاتی مہارت اور ڈیجیٹل گورننس میں پاکستان کی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کیا اور محفوظ ڈیٹا مینیجمنٹ سمیت تکنیکی تجربات کے تبادلے کے لیے آمادگی ظاہر کی تاکہ عراق میں ادارہ جاتی استعداد میں اضافہ کیا جا سکے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) صدر نے عراق آنے والے پاکستانی زائرین کے لیے سہولتوں میں بہتری کی درخواست کی اور زائرین کے انتظام سے متعلق مجوزہ مفاہمتی یادداشت کی جلد تکمیل اور نفاذ کی امید ظاہر کی، جس کا مقصد منظم سفر کو یقینی بنانا اور مذہبی زیارات سے متعلق دیرینہ مسائل کا حل ہے۔ صدر آصف زرداری نے پاکستانیوں کی عراق میں غیر قانونی آمد اور قیام کو روکنے کے لیے عراقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے سیاسی، معاشی اور سماجی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت علاقائی اور کثیرجہتی فورمز پر باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ عراقی صدر نے مسلم کو متحد کرنے میں پاکستان کے کردار اور فلسطین کے عوام کے لیے تاریخی حمایت کو سراہا۔ آصف علی زرداری عراق بغداد صدر آصف زرداری نے بغداد میں عراق کے صدر ڈاکٹر عبداللطیف راشد کے ساتھ ملاقات میں پاکستانی زائرین کے لیے سہولیات بہتر بنانے کی درخواست کی۔ انڈپینڈنٹ اردو سوموار, دسمبر 22, 2025 - 06:15 Main image:
پاکستان کے صدر آصف زرداری 21 دسمبر کو بغداد میں عراقی صدر ڈاکٹر عبداللطیف راشد کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں (ریڈیو پاکستان)
type: news related nodes: عالمی معاشرتی ترقی کے اجلاس میں شرکت کے لیے صدر زرداری دوحہ میں زائرین سڑک کے ذریعے ایران، عراق نہیں جا سکیں گے: پاکستان عراق: داعش کے خلاف چھاپے میں سات امریکی فوجی زخمی بغداد، بنتا بگڑتا عجوبہ SEO Title: پاکستان اور عراق کا دہشت گردی اور منشیات کے خلاف مل کر لڑنے کا عزم copyright: show related homepage: Show on Homepage