افغانستان پریمیئم لیگ 8 سال بعد اب 2026 میں منعقد کرنے کا اعلان

افغانستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان پریمیئم کرکٹ لیگ (APL) کے دوسرے مرحلے کی خصوصی تقریب متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوئی، جس میں لیگ کے نئے لوگو کا بھی افتتاح کیا گیا اور مقابلوں کے انعقاد کا وقت بھی بتایا گیا۔ بورڈ کے مطابق یہ مقابلے 2026 کے آخر میں اور میزبان کے طور پر متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔ پہلی بار مقابلوں میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی، تاہم ٹیموں کے نام اور کھلاڑیوں کی فہرست ابھی تک طے نہیں ہوئی ہے۔ تقریب میں افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے چند کھلاڑی، کرکٹ بورڈ کے اہلکار، لیگ کے منتظمین اور کرکٹ کے شائقین بھی موجود تھے۔ نئے لوگو میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں، لوگو کے رنگ سرخ، سبز اور سیاہ (افغانستان کے پرچم کے رنگ) سے تبدیل کر کے سفید کر دیے گئے ہیں۔ 500px-Afghanistan_Premier_League.jpg افغانستان پریمیئم کرکٹ لیگ کا پہلا مرحلہ 2018 میں منعقد ہوا تھا اور اب آٹھ سال کے وقفے کے بعد، اس کے دوسرے مرحلے کا انعقاد 2026 کے آخری سہ ماہی میں متحدہ عرب امارات میں کیا جائے گا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے ایک طویل خاموشی کے بعد اس سال جولائی میں افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) کو نئی زندگی دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں بورڈ نے متحدہ عرب امارات اور افریقہ میں قائم بین الاقوامی سپورٹس ایونٹ مینجمنٹ کمپنی ITW MEA کے ساتھ دس سالہ سٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ کیا، جو نہ صرف افغان کرکٹ کے لیے نیا دروازہ کھولتا ہے بلکہ خطے میں ایک مضبوط ٹی ٹوئنٹی لیگ کے امکانات کو بھی تقویت دیتا ہے۔ الامارہ اردو سپورٹس ڈیسک کی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان پریمیئر لیگ کا پہلا ایڈیشن اکتوبر 2018 میں متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں کھیلا گیا، جو اے سی بی کی جانب سے ایک بڑا تجربہ تھا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) پانچ ٹیموں پر مشتمل اس لیگ نے ابتدائی طور پر کرکٹ حلقوں میں دلچسپی پیدا کی، خاص طور پر اس لیے کہ یہ افغانستان کی پہلی باقاعدہ ٹی ٹوئنٹی فرنچائز لیگ تھی۔ تاہم جیسے ہی دوسرے ایڈیشن کی تیاریاں شروع ہوئیں، انتظامی خامیاں اور مالیاتی تنازعات سامنے آنے لگے۔ اے سی بی کی جانب سے یکم جولائی 2025 کو معاہدے کے بعد جاری ایک بیان میں ادارے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب نصیب خان نے کہا: ’افغانستان پریمیئر لیگ کو دوبارہ شروع کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل رہا ہے۔ ہم نے کئی ممکنہ شراکت داروں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی اور بالآخر آئی ٹی ڈبلیو کے ساتھ ایک معاہدہ کیا، جو ایک نہایت معتبر ادارہ ہے۔ ’ہمارا مقصد صرف ایک ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنا نہیں بلکہ لیگ کے معیار، مسابقت اور وقار کو بلند کرنا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ہمارے کھلاڑیوں کے لیے اہم مواقع فراہم کرے گا اور مجموعی طور پر افغان کرکٹ کے لیے بے پناہ قدر کا حامل ہوگا۔‘ نیا معاہدہ: حالیہ معاہدے کے تحت اے سی بی نے لیگ کے تمام انتظامی، تجارتی اور مارکیٹنگ امور ایک تجربہ کار کمپنی ITW MEA کے سپرد کیے ہیں۔ اس معاہدے کی مدت دس سال رکھی گئی ہے، جس کے تحت یہ کمپنی نہ صرف ہر سیزن کا انعقاد کرے گی بلکہ ٹیموں کی تشکیل، نشریاتی حقوق، سپانسرز کی تلاش اور ٹورنامنٹ کے تمام تر لوجسٹک انتظامات بھی دیکھے گی۔ Screenshot 2025-12-22 100437.jpg معاہدے کے بعد فوری طور پر 2025 کے سیزن کی تیاریوں کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر توقع تھی کہ اے پی ایل کا نیا ایڈیشن اگست 2025 میں ہوگا لیکن ایسا نہ ہوسکا تھا۔ اب دوبارہ اعلان نے افغان شائقین کو نئی امید دی ہے۔ افغانستان کرکٹ ٹیم افغانستان کا بحران 2026 افغان کرکٹ بورڈ پہلی بار مقابلوں میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی، تاہم ٹیموں کے نام اور کھلاڑیوں کی فہرست ابھی تک طے نہیں ہوئی ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو سوموار, دسمبر 22, 2025 - 10:00 Main image:

اس سے قبل توقع تھی کہ اے پی ایل کا یہ ایڈیشن اگست 2025 میں منعقد ہوگا لیکن اایسا نہ ہوسکا (سکرین گریب)

کرکٹ type: news related nodes: راشد خان ٹی 20 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے پاکستان افغانستان کرکٹ سیریز: ’دیش کا سوال ہے بچوں پر نہیں چھوڑ سکتے‘ افغانستان پریمیئر لیگ نیا آغاز؟ ایک دہائی کا معاہدہ اور نئے عزائم افغانستان: شپگیزہ کرکٹ لیگ کا آج سے آغاز SEO Title: افغانستان پریمیئم لیگ 8 سال بعد اب 2026 میں منعقد کرنے کا اعلان copyright: show related homepage: Hide from Homepage