لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہےکہ عمران خان نے اپنا مقدمہ خود خراب کیا اور آج ان کے حق میں کوئی ضمانت دینے کو تیار نہیں۔ بدقسمتی سے آج پی ٹی آئی کی باری آگئی ہے۔ مجھ جیسے لوگ اس باری پر خوش نہیں، جب کسی کو سزا ہوتی ہے تو مجھے کوئی خوشی نہیں ہوتی۔ لیکن میں ان لوگوں پر حیران ہوتا ہوں جو ہماری گرفتاری کے اعلان کرتے تھے، بغلیں بجاتے تھے ہم انہیں سمجھاتے تھے لیکن وہ کہتے تھے اپنے مخالفین کو رگڑا لگاؤ، سعد رفیق https://twitter.com/x/status/2002944684507996487