انصاف کے **نظر آنے** کی اہمیت اس لیے ہوتی ہے تاکہ عوام کے ذہنوں میں کسی مقدمے کی شفافیت اور غیرجانبداری کے بارے میں کوئی سوال باقی نہ رہے۔ یہ بات خاص طور پر پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف درج بے شمار مقدمات کے تناظر میں نہایت اہم ہے۔ ان میں سے بیشتر مقدمات میں انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آیا، کیونکہ ٹرائلز انتہائی محدود شفافیت کے ساتھ چلائے گئے، اور زیادہ تر کارروائیاں ایسے حالات میں ہوئیں جہاں غیرجانبدار مبصرین موجود نہیں تھے جو استغاثہ اور ملزمان کے درمیان ہونے والی قانونی بحث کو... Read more