ترکی کی نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی) نے ایک کارروائی میں عسکریت پسند تنظیم داعش کے نام نہاد سینیئر رکن مہمت گورین کو افغانستان پاکستان کے سرحدی علاقے سے گرفتار کیا ہے۔ ترک نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق مہمت نے داعش کے کیمپوں میں فعال کردار ادا کیا تھا اور وقت کے ساتھ ساتھ ایک نام نہاد ایڈمنسٹریٹر یا منتظم کے عہدے تک بھی پہنچا تھا۔ ایم آئی ٹی نے گرفتار رکن کی شناخت مہمت گورین کے نام سے کی ہے، جس کا کوڈ نام یحییٰ تھا۔ مہمت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہیں خودکش حملے کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔ انادولو کی خبر میں یہ واضح نہیں کہ مہمت کی گرفتاری کے لیے کارروائی کب کی گئی تھی۔ پاکستان کی طرف سے اس گرفتاری سے متعلق تاحال کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ ترک انٹیلی جنس حکام نے یہ بھی بتایا کہ مشتبہ شخص نے افغانستان، پاکستان، ترکی اور یورپ میں مقیم شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے خودکش حملے کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ایم آئی ٹی کا کہنا ہے کہ مہمت ترکی سے افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقے میں مقیم تھا، وہ اس علاقے میں داعش کے خلاف کیے گئے فضائی حملوں میں بچ گیا تھا۔ مہمت کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ ایک مشتبہ شخص اوزگور التون کے ساتھ مل کر کام کر رہا تھا، جس کا کوڈ نام ابو یاسر الترکی ہے۔ اوزگور نے داعش کے کئی عسکریت پسندوں کو ترکی سے افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقے میں منتقل کرنے میں فعال کردار ادا کیا تھا۔ اوزگور بھی پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں انہیں ترکی منتقل کر دیا گیا۔ پاک افغان سرحد پاکستان ترکی تعلقات دہشت گردی داعش گرفتاری ترک نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق مہمت نے داعش کے کیمپوں میں فعال کردار ادا کیا تھا۔ انڈپینڈنٹ اردو منگل, دسمبر 23, 2025 - 09:30 Main image:
مہمت گورین، جسے ترک انٹیلی جنس ایجنسی نے پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں سے گرفتار کر کے استنبول پہنچایا (انادولو)
دنیا type: news related nodes: ترکی میں اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسی موساد کا جاسوس گرفتار: حکام افغانستان سے دہشت گردی ہمارے لیے سنگین ترین خطرہ: پاکستان دہشت گردی پاکستان کا نہیں ہندوستان کا وطیرہ ہے: فیلڈ مارشل پاکستان، عراق کا دہشت گردی اور منشیات کے خلاف مل کر لڑنے کا عزم SEO Title: داعش کا اہم رکن پاکستان، افغانستان سرحدی علاقے سے گرفتار: ترک میڈیا copyright: show related homepage: Hide from Homepage