پی آئی اے آئندہ اپریل سے نئے مالکان چلائیں گے: مشیر نجکاری

پاکستان میں نجکاری کمیشن کے سربراہ محمد علی نے بدھ کو بتایا کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کو آئندہ سال اپریل سے نئے مالکان چلائیں گے اور فلیگ کیریئر کی نجکاری کے معاہدے کے تحت مزید سرمایہ کا حصول بھی متوقع ہے۔ عارف حبیب کنسورشیم منگل کو پی آئی اے کے 75 فیصد حصص 135 ارب روپے میں خریدے تھے۔ گذشتہ سال نومبر میں بھی حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کی کوشش کی تھی لیکن خریدار کی جانب سے محض 10 ارب روپے کی بولی لگائی گئی تھی جس کے بعد یہ عمل موخر کر دیا گیا۔ نجکاری کے محکمے کے لیے وزیراعظم کے مشیر محمد علی نے بدھ کو روئٹرز کو ایک آن لائن انٹرویو میں بتایا کہ ریاست کو توقع ہے کہ اپریل تک نئے مالک ایئر لائن چلانا شروع کر دیں گے،  تاہم انہوں نے کہا کہ ’یہ کچھ منظوریوں سے مشروط ہے۔‘ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) یہ عمل اب پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ اور کابینہ کی طرف سے حتمی منظوریوں کی طرف گامزن ہے اور توقع ہے کہ معاہدے پر دستخط دو ہفتوں کے اندر ہو سکتے ہیں۔ بدھ ہی کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر نجکاری کا کہنا تھا کہ حکومت تقریباً 10 ارب روپے نقد پیشگی حاصل کرے گی اور تقریباً 45 ارب روپے کی مالیت کے 25 فیصد حصص کو برقرار رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ صرف ملکیت کی منتقلی کی بجائے ایئر لائن میں تازہ سرمایہ کا فروغ ہے۔ محمد علی نے کہا کہ ’ہم ایسی صورت حال نہیں چاہتے تھے جہاں حکومت ایئر لائن بیچ دے، اس کے پیسے لے اور کمپنی پھر بھی گر جائے۔‘ پی آئی اے ایئر لائن نجکاری مشیر جہاز عارف حبیب کنسورشیم منگل کو پی آئی اے کے 75 فیصد حصص 135 ارب روپے میں خریدے تھے۔ انڈپینڈنٹ اردو بدھ, دسمبر 24, 2025 - 14:45 Main image:

10 جنوری 2025 کو اسلام آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پیرس کے لیے ٹیک آف سے پہلے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے طیارے کے ساتھ گراؤنڈ سٹاف کھڑا دیکھا جا سکتا ہے (فاروق نعیم / اے ایف پی)

معیشت jw id: 2rinxWMV type: video related nodes: پی آئی اے نجکاری: عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے سے بولی جیت لی پی آئی اے سمیت 26 اداروں کی نجکاری ہو گی: نجکاری کمیشن پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز کی نجکاری ہو گی: وزیر اعظم کو بریفنگ پی آئی اے کی نجکاری دسمبر تک مکمل کرنے کا ہدف SEO Title: پی آئی اے آئندہ اپریل سے نئے مالکان چلائیں گے: مشیر نجکاری copyright: show related homepage: Show on Homepage