سائبر سکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ہیکرز نے واٹس ایپ کے اینکرپشن کو توڑے بغیر ہی اکاؤنٹس ہائی جیک کرنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔ یہ نیا فراڈ، جسے ’گھوسٹ پیئرنگ‘ (GhostPairing) کہا جا رہا ہے، واٹس ایپ کی جائز خصوصیات کا غلط استعمال کرتے ہوئے صارفین کو دھوکے سے اپنا اکاؤنٹ ایک ایسے ڈیوائس سے لنک کرنے پر مجبور کرتا ہے جو سائبر حملہ کرنے والے کے کنٹرول میں ہوتا ہے۔ اس طرح ہیکرز کو پیغامات، تصاویر، ویڈیوز اور وائس نوٹس تک براہ راست رسائی مل جاتی ہے۔ اکاؤنٹ پر کنٹرول حاصل ہونے کے بعد ہیکر متاثرہ شخص کے کانٹیکٹس کو پیغامات بھیج سکتا ہے تاکہ مزید افراد کو بھی اسی طرح ہائی جیک کرنے کی کوشش کی جا سکے۔ یہ طریقہ اس طرح کام کرتا ہے کہ ہدف بنائے گئے شخص کو ایک پیغام بھیجا جاتا ہے جو بظاہر کسی قابل اعتماد کنٹیکٹ یا کسی جاننے والے کی طرف سے آتا دکھائی دیتا ہے۔ اس پیغام میں موجود لنک عموماً یہ دعویٰ کرتا ہے کہ اس میں صارف کی تصویر موجود ہے لیکن جیسے ہی متاثرہ شخص لنک پر کلک کرتا ہے، وہ ایک جعلی فیس بک لاگ اِن پیج پر پہنچ جاتا ہے جہاں اس سے فون نمبر درج کرنے کو کہا جاتا ہے۔ تصویر دکھانے کے بجائے، یہ جعلی صفحہ واٹس ایپ کے ڈیوائس پیئرنگ فیچر کو فعال کر دیتا ہے اور ایک کوڈ دکھاتا ہے جسے صارف کو واٹس ایپ میں داخل کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔ یوں صارف لاعلمی میں ایک نامعلوم ڈیوائس کو اپنے اکاؤنٹ سے لنک کرنے کی اجازت دے دیتا ہے اور ہیکر کو بغیر پاس ورڈ یا کسی اور تصدیقی عمل کے مکمل رسائی حاصل ہو جاتی ہے۔ اس فراڈ کا انکشاف سائبر سکیورٹی کمپنی ’ایواسٹ‘ کے محققین نے کیا جن کا کہنا ہے کہ یہ حملہ خاص طور پر تشویش ناک ہے کیونکہ اس میں ’سنو بال‘ جیسا اثر پیدا ہوتا ہے یعنی یہ بہت تیزی سے پھیل سکتا ہے۔ ’ایواسٹ‘ کے سکیورٹی ماہر لوئیس کورونز نے دی انڈپینڈنٹ کو بتایا: ’یہ مہم سائبر جرائم میں ایک اہم تبدیلی کو ظاہر کرتی ہے، جہاں لوگوں کے اعتماد کو توڑنا اتنا ہی ضروری ہو گیا ہے جتنا ان کے سکیورٹی سسٹمز کو توڑنا۔‘ انہوں نے مزید کہا: ’فراڈ کرنے والے لوگوں کو خود ہی ایکسیس کی منظوری دینے پر آمادہ کر رہے ہیں، وہ بھی ایسے مانوس طریقوں کے ذریعے جیسے کیو آر کوڈز، پیئرنگ پرامپٹس اور ’اپنے فون پر تصدیق کریں‘ والی سکرینیں، جو روزمرہ کا معمول لگتی ہیں۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ’گھوسٹ پیئرنگ‘ جیسے فراڈ اعتماد کو غلط استعمال کا ذریعہ بنا دیتے ہیں۔ یہ صرف واٹس ایپ کا مسئلہ نہیں، بلکہ ہر اس پلیٹ فارم کے لیے ایک انتباہ ہے جو تیز اور کم نظر آنے والے ڈیوائس پیئرنگ سسٹمز پر انحصار کرتا ہے۔‘ ’ایواسٹ‘ کی بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ممکن ہے کئی افراد کو یہ بھی احساس نہ ہوا ہو کہ ان کا اکاؤنٹ ہائی جیک ہو چکا ہے۔ واٹس ایپ صارفین سیٹینگ میں جا کر لنکڈ ڈیوائسز کے آپشن سے یہ چیک کر سکتے ہیں کہ کون سے ڈیوائسز ان کے اکاؤنٹ تک رسائی رکھتے ہیں۔ جو ڈیوائس پہچانی نہ جائے، اسے فوراً ہٹا دینا چاہیے۔ دی انڈپینڈنٹ نے اس معاملے پر واٹس ایپ سے مؤقف لینے کے لیے رابطہ کیا ہے۔ لوئیس کورونز نے اس حوالے سے مزید کہا: ’ایواسٹ میں ہم اسے اس بات کا اہم موڑ سمجھتے ہیں کہ تصدیق اور صارف کی نیت کو کس طرح دیکھا جائے۔‘ ’جیسے جیسے حملے زیادہ فریب پر مبنی ہو رہے ہیں، سکیورٹی کو صرف یہ نہیں دیکھنا چاہیے کہ صارف جان بوجھ کر کیا کر رہا ہے، بلکہ یہ بھی کہ اسے کس چیز پر دھوکے سے آمادہ کیا جا رہا ہے۔ گھوسٹ پیئرنگ یہ بات دکھاتا ہے کہ اندھا اعتماد لوگوں کو دھوکے کا آسان شکار بنا دیتا ہے۔‘ ٹیکنالوجی واٹس ایپ فراڈ ہیکنگ سائبر سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ہیکرز ایک نئے طریقے ’گھوسٹ پیئرنگ‘ کے ذریعے واٹس ایپ صارفین کو دھوکا دے کر ان کے اکاؤنٹس پر مکمل رسائی حاصل کر رہے ہیں۔ اینتھنی کتھبرٹسن بدھ, دسمبر 24, 2025 - 16:30 Main image:
17 اپریل 2025 کو لی گئی اس تصویر میں واٹس ایپ ویب ایک لیپ ٹاپ کی سکرین پر دکھایا گیا ہے (اے ایف پی)
ٹیکنالوجی type: news related nodes: واٹس ایپ اپ ڈیٹ میں بیک گراؤنڈ اور فلٹرز کا اضافہ واٹس ایپ پر خود کو پیغام کیسے بھیجیں؟ آپ کے پیغامات نہیں پڑھے جائیں گے: واٹس ایپ کی وضاحت واٹس ایپ کا نیا فیچر: تصویر یا ویڈیو ایک بار دیکھنے پر خود بخود ڈیلیٹ SEO Title: واٹس ایپ پر فراڈ کا نیا طریقہ، صارفین کیسے بچ سکتے ہیں؟ copyright: IndependentEnglish origin url: https://www.independent.co.uk/tech/whatsapp-hijack-scam-ghostpairing-b2888863.html Translator name: عبدالقیوم show related homepage: Hide from Homepage