قائد اعظم محمد علی جناح بحیثیت پارلیمنٹیرین کیسے تھے؟

آج 25 دسمبر قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت ہے۔ زیادہ تر ہم انہیں ایک اعلی سیاسی رہنما کی صورت میں یاد کرتے ہیں لیکن وہ 39 سال تک پارلیمنٹیرین بھی رہے۔ آج کل کے پارلیمنٹیرین تو کارکردگی کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتے رہتے ہیں لیکن قائد اعظم کیسے پارلیمنٹیرین تھے؟ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام میں تدریس سے جڑے ڈاکٹر دلاور حسین کہتے ہیں کہ پاکستان کے بنانے میں محمد علی جناح نے جو فورم منتخب کیا وہ لیجسولیٹو اسمبلی ہی تھی۔ ’انہوں نے پارلیمنٹی پالٹیکس وہیں سے شروع کی اور وہیں سے انہوں نے مسلم اور رائٹس کی بات کی اور بعد میں پھر انہوں نے پارٹی پالٹیکس بھی کی۔‘ ڈاکٹر دلاور برطانیہ کی ہل یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ ممبر ہیں اور قائد اعظم یونیورسٹی میں پڑھاتے ہیں۔ انہوں نے سینٹ آپ پاکستان پر کتاب بھی تحریر کر رکھی ہے۔ ان کی مہارت پارلیمان، گورننس اور پالیسی اشوز ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قائد اعظم پہلی مرتبہ امپیریل لیجسٹیٹو کونسل کے رکن 1910 بنے تھے۔ ’پاکستان کے بنانے میں ان کے پارلیمنٹرین کیرئر کا بپت اہم کردار رہا ہے۔‘ محمد علی جناح جوانی میں یعنی تیس کے پیٹے میں امپیریل لیجیس لیٹو کونسل کے رکن بنے تھے۔ ڈاکٹر دلاور حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایک معتدل ملک بنانے کے سلسلے میں قائد اعظم محمد علی جناح کی 11 اگست 1947 کو قانون ساز اسمبلی سے قائداعظم کا خطاب اور ان کے 14 نکات پالیسی سازوں کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ اس تقریر میں انہوں نے اقلیتوں کے حقوق کو ناصرف اجاگر کیا بلکہ واضح طور پر کہا کہ پاکستان میں تمام لوگوں کو بلاتفریق رنگ، نسل، مذہب کے مساوی حقوق حاصل ہوں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اقرباپروری سے بھی منع کیا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) جناح کی طنزیہ، طنز اور نڈر تنقید نے انہیں پارلیمنٹیرین کے ماڈل کیسے ممتاز کیا جبکہ شائستگی اور روایات کی پاسداری کی؟​ 1947 کے بعد آئین ساز اسمبلی میں جناح کا کردار کیا تھا، اور ان کی پارلیمنٹری تجربہ نے پاکستان کی ابتدائی جمہوری بنیادیں کیسے متاثر کیں؟ ان سوالات کے جواب کے لیے دیکھیں انڈی پوڈکاسٹ۔ قائداعظم محمد علی جناح پاکستان ہندوستان رکن پارلیمنٹ 1909 میں امپیریل لیجسلیٹو کونسل میں جناح کی منتخب ہونے نے ان کی لبرل پالیسیوں اور مسلم حقوق کی ابتدائی سوچ تشکیل دی، بشمول روولٹ ایکٹ پر ان کا استعفیٰ۔ انڈپینڈنٹ اردو جمعرات, دسمبر 25, 2025 - 07:30 Main image:

قائداعظم محمد علی جناح 1947 میں بطور گورنر جنرل عہدے کا حلف اٹھاتے ہوئے (پبلک ڈومین)

تاریخ jw id: MRme6kHS type: video related nodes: راولپنڈی کے سردار آتما سنگھ جن کے گھر قائداعظم نے قوالی سنی لاہور کا کورکمانڈر ہاؤس جہاں قائداعظم ایک رات بھی نہیں رہے ’جناح‘: جب کرسٹوفرلی ایک منظر میں واقعی رو پڑے بلوچستان کو جناح فارمولے کی ضرورت ہے SEO Title: قائد اعظم محمد علی جناح بحیثیت پارلیمنٹیرین کیسے تھے؟ copyright: show related homepage: Hide from Homepage