فوجی فرٹیلائزرکمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہوگئی

قومی ائیرلائن پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر فوجی فرٹیلائزر کمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہو گئی ہے۔ کنسورشیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں اس شراکت داری کی باضابطہ تصدیق کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی شمولیت کا مقصد ائیرلائن کی مالی معاونت اور کارپوریٹ مہارت فراہم کرنا ہے۔ کنسورشیم نے 135 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی دے کر پی آئی اے کے 75 فیصد حصص حاصل کیے تھے۔... Read more