وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابو ظبی کے حکمران شیخ محمد بن زید ال نہیان 26 دسمبر کو پاکستان کا سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ یہ ان کا بطور صدرِ متحدہ عرب امارات پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا۔ رواں برس 12 جون کو وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کا ایک روزہ دورہ کیا تھا۔ معرکہ حق کے بعد یہ دورہ اہمیت کا حامل تھا جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے اماراتی صدر سے ملاقات میں انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ شیخ محمد بن زید ال نہیان مئی 2022 میں امارات کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ جنوری 2023 میں انہوں نے پاکستان کا دورہ کیا تھا لیکن وہ رحیم یار خان کا نجی نوعیت دورہ تھا تاہم وہاں ان کی پی ڈی ایم حکومت کے عہدے داروں کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی۔ تاہم ان آج کا دورہ باضابطہ سرکاری دورہ ہے جس میں دو طرفہ مذاکرات ہوں گے اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں جن کی تفصیل آنا ابھی باقی ہے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) پاکستان کے دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ’امارات کے صدر کے ساتھ وزرا اور اعلیٰ سرکاری حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہو گا۔ دورے کے دوران شیخ محمد بن زید ال نہیان وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کریں گے، جس میں دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گا۔‘ میسر معلومات کے مطابق اس موقع پر اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ سیکیورٹی معاملات میں خلل نہ آئے۔ پاکستان کی حدود میں داخل ہونے پر اماراتی صدر کے طیارے کو پاکستان فضائیہ کے طیارے حصار میں لے لیں گے اور انہیں خصوصی گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ دفتر خارجہ کے مطابق ’یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین مضبوط دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ترقیاتی تعاون اور علاقائی استحکام سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے دونوں جانب کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے۔‘ شیخ زید ہسپتال یو اے ای متحدہ عرب امارات شہباز شریف پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق ہے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید ال نہیان کے ساتھ وزرا اور اعلیٰ سرکاری حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہو گا۔ مونا خان جمعہ, دسمبر 26, 2025 - 07:30 Main image:
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید ال نہیان 12 جون 2025 کو ابوظبی میں قصر الشاطی میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کر رہے ہیں (فوٹو وزیر اعظم آفس)
پاکستان type: news related nodes: یو اے ای کی پاکستانیوں کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کی یقین دہانی پاکستانی اب یو اے ای کا 5 سالہ ویزا حاصل کر سکیں گے: اماراتی قونصل خانہ متحدہ عرب امارات: بارش کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال متحدہ عرب امارات، اسرائیل کا غزہ کے لیے امدادی ترسیل کا معاہدہ SEO Title: یو اے ای کے صدر پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے copyright: show related homepage: Show on Homepage