بریڈفورڈ میں احتجاج پر برطانوی ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو ڈیمارش: پاکستان

پاکستان کے دفتر خارجہ نے جمعے کو برطانوی شہر بریڈفورڈ میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر ہونے والے احتجاج پر قائم مقام ہائی کمشنر میٹ کینل کو ڈیمارش جاری کیا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملک میں عدم موجودگی کے باعث وزارت خارجہ کی جانب سے برطانیہ کے قائم مقام ہائی کمشنر میٹ کینل کو ڈیمارش جاری کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر انداربی نے انڈپینڈنٹ اردو کو برطانوی قائم مقام ہیڈ آف مشن کو ڈیمارش جاری کرنے کی تصدیق کی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق یہ اقدام بریڈفورڈ میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر ایک سیاسی جماعت کی جانب سے احتجاج کے حوالے سے کیا گیا ہے۔ ان کی جانب سے کسی سیاسی جماعت کا نام تو نہیں لیا گیا مگر یہ کہا گیا ہے کہ ’یہ دیمارش برطانوی سرزمین پر پاکستان کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت کے خلاف استمعال کیے جانے والے اشتعال انگیز الفاظ پر جاری کیا گیا ہے۔‘ تاہم دوسری جانب جمعے ہی کو مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے دو وزرائے مملکت نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی حکومت نے برطانوی حکام کو ایک خط لکھا ہے جس میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کے حوالے سے ’اشتعال انگیز‘ بیانات کے خلاف کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اس پیش رفت کی تصدیق کی۔ بلال اظہر کیانی نے خاص طور پر کہا کہ مذکورہ ویڈیو میں ’افواج کے سربراہ‘ کو دھمکی دی گئی ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق بلال اظہر کیانی نے اس معاملے میں اپوزیشن جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے ملوث ہونے کا ذکر کیا جبکہ طلال چوہدری نے کسی سیاسی جماعت کا نام نہیں لیا۔ اطلاعات کے مطابق ایک سیاسی جماعت کے آفیشل اکاؤنٹ کو برطانیہ میں مظاہرین جمع کرنے کے لیے استعمال کیا گیا جہاں مظاہرین نے چیف آف ڈیفنس فورسز کے خلاف ’انتہائی اشتعال انگیز‘ اور ’قابل اعتراض زبان‘ استعمال کی۔ دفتر حارجہ کی جانب سے دیے گئے احتجاجی مراسلے کے مطابق حکومت پاکستان نے برطانیہ کی سرزمین سے دی جانے والی ان ’دھمکیوں‘ کا سخت نوٹس لیا اور زور دیا کہ برطانیہ اپنی سرزمین کو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔ مراسلے میں پاکستان نے امید ظاہر کی کہ ’برطانیہ ایسے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گا اور انہیں قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرائے گا۔‘ پاکستان دفتر خارجہ برطانیہ پاکستان تحریک انصاف برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملک میں عدم موجودگی کے باعث وزارت خارجہ کی جانب سے برطانیہ کے قائم مقام ہائی کمشنر میٹ کینل کو ڈیمارش جاری کیا گیا۔ مونا خان جمعہ, دسمبر 26, 2025 - 18:00 Main image:

ترجمان دفتر خارجہ طاہر انداربی نے برطانوی قائم مقام ہیڈ آف مشن کو ڈیمارش جاری کرنے کی تصدیق کی ہے (فائل فوٹو/ انڈپینڈنٹ اردو)

پاکستان type: news related nodes: ایمان مزاری کیس سماعت میں موجودگی، ناروے سفیر دفتر خارجہ طلب وزیرستان میں خودکش حملہ، افغان مشن کے نائب سربراہ ڈی مارش افغانستان سے روایتی جنگ بندی نہیں: پاکستان دفتر خارجہ SEO Title: بریڈفورڈ میں احتجاج پر برطانوی ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو ڈیمارش: پاکستان copyright: show related homepage: Show on Homepage