پاکستان کی جانب سے یمن میں امن کی سعودی کوششوں کی حمایت

پاکستان نے جمعے کو جمہوریہ یمن میں امن اور استحکام یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب کی جانب سے کی جانے والی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کی حمایت کی ہے۔ یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی اور جنوبی یمن میں عبوری کونسل کے مسلح گروہوں کے درمیان کشیدگی جاری ہے اور دونوں گروپوں میں جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔ ان جھڑپوں کا آغاز چند سال قبل عدن سے ہوا تھا اور بعد ازاں جھڑپوں کا دائرہ جزیرہ سقطری اور دیگر علاقوں تک پھیل گیا، جس کے دوران سینکڑوں افراد جان سے گئے یا زخمی ہوئے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جمعے کو جاری بیان میں کہا گیا: ’ہم یمن کی وحدت اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں اور اس امید کا اظہار کرتے ہیں کہ یمنی فریقین ایسے کسی یک طرفہ اقدام سے گریز کریں گے، جس سے صورت حال میں مزید کشیدگی پیدا ہو۔ ’ہم تمام یمنی فریقین سے یہ بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ طے شدہ نکات کی بنیاد پر ایک جامع، مذاکراتی سیاسی حل کے لیے تعمیری انداز میں اور نیک نیتی کے ساتھ عمل میں آئیں۔‘ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں امید ظاہر کی کہ جاری سفارتی کوششیں ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ٹھوس اقدامات کا سبب بنیں گی اور ان سے یمنی عوام کی تکالیف کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ قبل ازیں متحدہ عرب امارات نے بھی یمن میں سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔ سرکاری خبررساں ادارے قام کے مطابق جمعے کو ایک بیان میں متحدہ عرب امارات نے یمنی عوام کے مفادات کے فروغ اور ان کی سلامتی و خوشحالی سے متعلق جائز امنگوں کی حمایت میں سعودی عرب کے تعمیری کردار کو سراہا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات یمن میں استحکام اور ترقی کو مضبوط بنانے کے لیے تمام اقدامات کی حمایت کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے اور ان کوششوں کی تائید کرتا ہے جو خطے کی سلامتی اور خوشحالی میں کردار ادا کریں۔ ترجمان دفتر خارجہ پاکستان دفتر خارجہ سعودی عرب امن پاکستانی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا: ’یمنی فریقین کسی ایسے یک طرفہ اقدام سے گریز کریں گے جس سے صورت حال میں مزید کشیدگی پیدا ہو۔‘ انڈپینڈنٹ اردو ہفتہ, دسمبر 27, 2025 - 08:15 Main image:

اسلام آباد میں دفتر خارجہ کی عمارت کا بیرونی منظر (انڈپینڈنٹ اردو)

پاکستان type: news related nodes: پاکستان، سعودی عرب کا عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق سعودی عرب کا پاکستانی فیلڈ مارشل کے لیے کنگ عبدالعزیز میڈل سعودی عرب اور قطر کا ریاض سے دوحہ تک ہائی سپیڈ ریل بنانے کا معاہدہ سعودی عرب امریکہ کا غیر نیٹو اتحادی بن گیا، دفاعی معاہدے پر دستخط SEO Title: پاکستان کی جانب سے یمن میں امن کی سعودی کوششوں کی حمایت copyright: show related homepage: Show on Homepage