پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہفتے کو ایک بار پھر کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں امن کے قیام کے لیے تعینات کی جانے والی بین الاقوامی فورس کا حصہ بننے کے لیے تیار ہے اگر اس کا مینڈیٹ ’حماس کو غیر مسلح‘ کرنا نہ ہو۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یہ بات ہفتے کو اسلام آباد میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کہی جس کا مقصد سال 2025 میں سفارتی محاذ پر پاکستان کی کارکردگی اور کوششوں کا جائزہ پیش کرنا تھا۔ پریس بریفنگ کے دوران غزہ میں امن کے قیام کے لیے تعینات کی جانے والی انٹرنیشنل سٹیبلائزیشن فورس میں پاکستان کی شمولیت کے حوالے سے سوال کیا گیا۔ اس سوال کے جواب میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ’یہ بڑی حساس چیز ہے۔ اسی لیے ہم نے نیویارک، استنبول اور یہاں بھی امن کے قیام کا لفظ استعمال کرتے رہے ہیں کبھی بھی امن نافذ کرنے کا نہیں کہا۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’میں واضح کر چکا ہوں کہ پاکستان خوشی سے اس کا حصہ بنے گا اگر اس کا مینڈیٹ امن نافذ کرنا (پیس انفورسمنٹ) اور حماس کو غیر مسلح کرنا نہیں ہوگا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ’یہ فلسطینی انتظامیہ یا ان کی جو حکومت ہو گی ان کا کام ہے۔ ہم انہیں وہاں امن قائم رکھنے کے لیے صرف مدد فراہم کریں گے۔‘ امریکہ کی ثالثی سے طے پانے والے غزہ امن معاہدے کا سب سے اہم جزو انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس (ISF) کا قیام ہے، جس میں بنیادی طور پر مسلمان اکثریتی ممالک کی افواج شامل ہوں گی۔ فورس کا مقصد جنگ بندی کو مستحکم کرنا، انسانی امداد کی مؤثر ترسیل کو یقینی بنانا اور غزہ میں انتظامی ڈھانچے کے فوری استحکام میں مدد فراہم کرنا ہے۔ پاکستان غزہ فورس غزہ اسلام آباد وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان خوشی سے غزہ امن فورس کا حصہ بنے گا اگر اس کا مینڈیٹ پیس انفورسمنٹ اور حماس کو غیر مسلح کرنا نہ ہو۔ قرۃ العین شیرازی ہفتہ, دسمبر 27, 2025 - 17:45 Main image:
پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 27 دسمبر 2025 کو دفتر خارجہ میں پریس بریفنگ کی (سکریب گریب/ دفتر خارجہ)
پاکستان type: news related nodes: غزہ امن فورس کا حصہ بننے کو تیار، حماس کو غیرمسلح کرنے پر نہیں: پاکستان حکومت حماس کو غیر مسلح کرنے کے لیے فوج نہ بھیجے: پاکستانی علما پاکستان کا لیبین فورسز کو ہتھیار فروخت کرنے کا 4 ارب ڈالر کا معاہدہ غزہ امن فورس پر ہمیں پاکستان کو ’مزید جواب‘ دینے ہوں گے: امریکہ SEO Title: غزہ امن فورس کا حصہ بننے کو تیار ہیں اگر مینڈیٹ حماس کو غیر مسلح کرنا نہ ہو: اسحاق ڈار copyright: show related homepage: Show on Homepage