ہماری ہر دلعزیز طلبہ تنظیم جو اپنی زورآوری کے لیے مشہور رہی‘ اپنا فرضِ اولیٰ سمجھتی تھی کہ نیا سال آیا نہیں اور بڑے ہوٹلوں کے سامنے پہرہ دینا شروع کر دیا کہ کہیں نئے سال کی خوشی میں کوئی تقریب منعقد نہ ہو جائے۔ کئی دفعہ ایسے بھی ہوتا کہ جوشِ جنون میں ڈنڈے چل جاتے اور اکابرینِ تنظیم کے لیے راہِ حق کے راستے میں ایک اور عظیم کامیابی رقم ہو جاتی۔ عذرِ جذبات یہی ہوتا کہ نیو ایئر نائٹ تقریبات منانا ایک غیر اسلامی فعل ہے۔ اس نکتے پر دھیان ذرا کم ہی جاتا کہ رشوت اور دیگر بے ایمانیاں‘ جن... Read more