حاصل پور کا روایتی کھیل ’چاری‘، جو بزرگوں کو اکٹھا کر دیتا ہے

جبار کا تعلق پنجاب کے ضلع بہاولپور کے علاقے حاصل پور سے ہے اور وہ روزانہ شام کے وقت محلے کے دیگر بزرگوں کے ساتھ ایک روایتی کھیل ’چاری‘ کھیلنے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں۔ جبار نے انڈیپنڈنٹ اردو کو بتایا کہ یہ کھیل ان کے علاقے میں عرصہ دراز سے کھیلا جا رہا ہے۔ ان کے دادا اور پردادا بھی یہ کھیل کھیلتے تھے اور اب ان کی باری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کھیل پہلے اتنا مشہور نہیں تھا لیکن اب کافی مقبول ہو چکا ہے، خاص طور پر سہ پہر تین بجے کے بعد جب آس پاس کے بزرگ فارغ ہوتے ہیں تو ایک جگہ اکٹھے ہو جاتے ہیں اور مغرب تک کھیل جاری رہتا ہے۔ جبار کے مطابق اگر کسی دن کوئی دوست حاضر نہ ہو سکے تو اسے فون کرکے بلایا جاتا ہے اور کھیل کے ساتھ ساتھ گپ شپ بھی ہوتی رہتی ہے، جس سے نہ صرف وقت گزرتا ہے بلکہ ایک دوسرے کے حالات اور روزمرہ کے مسائل پر بات چیت بھی ہوتی ہے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) انہوں نے بتایا: ’ہم تقریباً 40 افراد باقاعدگی سے اس کھیل میں شریک ہوتے ہیں۔ ہم نے اس کا ٹورنامنٹ بھی کروایا تھا، جس میں ایک دوست نے چیمپیئن کا اعزاز حاصل کیا۔‘ ان کے مطابق اگر بارش ہو جائے تو کھیل کی جگہ تبدیل کر کے قریبی پکی جگہ پر چلے جاتے ہیں تاکہ کھیل جاری رہے۔ چاری کھیلنے کے طریقہ کار کے بارے میں جبار نے بتایا کہ کھیل شروع کرنے سے پہلے ہر کھلاڑی کی گوٹیاں تیار کی جاتی ہیں، پھر بانس کی چھڑی کو تراش کر ہموار کیا جاتا ہے جسے ’چاری‘ کہا جاتا ہے۔ کھیل کے دوران دانے پھینکے جاتے ہیں اور ان کی سیدھی یا الٹی حالت کی بنیاد پر کھلاڑی آگے بڑھتا ہے۔ اگر چاروں سیدھے یا الٹے آئیں تو اسے ’چوکا‘ کہا جاتا ہے۔ بقول جبار: ’یہ صرف کھیل نہیں بلکہ ایک طرح کی ملاقات کا ذریعہ ہے۔ یہاں بیٹھ کر دکھ سکھ پوچھ لیتے ہیں، کس کا دن کیسا گزرا، کس کو کیا مسئلہ ہے، سب پتہ چل جاتا ہے۔‘ حاصل پور کے بزرگ روایتی کھیل ’چاری‘ کھیلتے ہوئے (انڈپینڈنٹ اردو) ان کے مطابق محلے کے لوگوں نے کبھی اعتراض نہیں کیا اور اکثر لوگ خوش ہوتے ہیں کہ بزرگ ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔ آج کی نئی نسل کی مشغولیت کے حوالے سے جبار کا کہنا تھا: ’آج کل کے بچے موبائل فون میں لگے رہتے ہیں لیکن ہمارا وقت موبائل پر نہیں گزرتا، ہم تو تین بجے کا انتظار کرتے ہیں کہ سب اکٹھے ہوں گے اور کھیل شروع ہوجائے گا۔‘ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے اپنے رشتے دار اور گھر والے بھی برسوں سے یہ کھیل کھیلتے آئے ہیں اور ممکن ہے کہ آنے والی نسل بھی یہی روایت آگے بڑھائے۔ بقول جبار: ’یہ کھیل ہمیں اپنے بڑوں کی یاد دلاتا ہے اور اب ہم انہی کی طرح اس روایت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔‘ پنجاب بہاولپور روایتی کھیل ضلع بہاولپور کے علاقے حاصل پور میں سہ پہر تین بجے کے بعد جب آس پاس کے بزرگ فارغ ہوتے ہیں تو ایک جگہ اکٹھے ہو جاتے ہیں اور مغرب تک کھیل جاری رہتا ہے۔ وسیم احمد اتوار, دسمبر 28, 2025 - 11:15 Main image:

 حاصل پور کے بزرگ روایتی کھیل ’چاری‘ کھیلتے ہوئے (انڈپینڈنٹ اردو)

پاکستان jw id: 655Zl0WZ type: video related nodes: ’سکوئڈ گیم‘ میں شامل پاکستان کے روایتی کھیل روایتی کھیل کی بحالی، کراچی میں گدھا گاڑیوں کی دوڑ مردان: رمضان کی راتوں میں کھیلا جانے والا روایتی کھیل ’مخہ‘ ملتان کی لنگی وزیرستان کے بزرگوں میں مقبول SEO Title: حاصل پور کا روایتی کھیل ’چاری‘، جو بزرگوں کو اکٹھا کر دیتا ہے copyright: show related homepage: Show on Homepage