سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان، شاداب خان کی واپسی

قومی سلیکشن کمیٹی نے اتوار کو سری لنکا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جو اگلے ماہ کے آخر میں کھیلی جائے گی۔ سکواڈ میں شاداب خان کی واپسی ہوئی ہے۔ سلمان علی آغا، جنہوں نے رواں سال پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 34 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے، آئندہ سیریز میں بھی ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔ 27 سالہ شاداب، جنہوں نے رواں سال جون میں آخری بار پاکستان کی نمائندگی کی تھی،کو رواں برس کے آغاز میں کندھے کی سرجری کروانی پڑی تھی۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کامیاب بحالی کے عمل کے بعد وہ اس وقت آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ میں کھیل رہے ہیں۔ سکواڈ میں شامل کیا جانے والا دوسرا نام وکٹ کیپر بلے باز خواجہ نافع کا ہے۔ دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے 23 سالہ بلے باز حال ہی میں پاکستان شاہینز سکواڈ کا حصہ رہے ہیں۔ وہ 32 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں اور 132.81 کے سٹرائیک ریٹ سے رنز بنا چکے ہیں۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) پاکستانی ٹیم جنوری کے پہلے ہفتے میں سری لنکا روانہ ہوگی، جہاں 7، 9 اور 11 جنوری کو دمبولا کے رنگیری دمبولا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ سیریز پاکستان کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے مردوں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنے سکواڈ کو حتمی شکل دینے کا موقع فراہم کرے گی، جو 7 فروری سے 8 مارچ تک انڈیا اور سری لنکا میں منعقد ہوگا۔ پاکستان اپنے تمام میچز کولمبو، سری لنکا میں کھیلے گا۔ 15 رکنی سکواڈ میں شامل کھلاڑی یہ ہیں: سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ نافع (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان (وکٹ کیپر) اور عثمان طارق۔ ٹی 20 پاکستان بمقابلہ سری لنکا شاداب خان پاکستانی ٹیم جنوری کے پہلے ہفتے میں سری لنکا روانہ ہوگی، جہاں 7، 9 اور 11 جنوری کو دمبولا کے رنگیری دمبولا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ انڈپینڈنٹ اردو اتوار, دسمبر 28, 2025 - 12:30 Main image:

تین نومبر 2022 کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں جنوبی افریقہ کے کپتان ٹمبا باؤما کو آؤٹ کرنے پر شاداب خان کا ایک انداز(اے ایف پی)

کرکٹ type: news related nodes: میری خراب کارکردگی کا شادی سے کوئی تعلق نہیں: شاداب خان شاداب خان: پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ’لائف لائن‘ ’شاندار شاداب‘: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا پاگل میں خود ہوں، میں نے کس کو پاگل بنانا ہے: شاداب خان SEO Title: سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان، شاداب خان کی واپسی copyright: show related homepage: Show on Homepage