پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کو رواں سیزن میں خود آپریٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کی جانب سے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا 11واں 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک کھیلا جائے گا جس کے لیے ملتان سلطانز کے علاوہ باقی تمام فرنچائزز معاہدے میں توسیع کر چکی ہیں۔ رواں پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت کا اعلان بھی کیا گیا ہے جن کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ 8 جنوری 2026 کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں نیلامی کی میزبانی کرے گا۔ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان ایک طویل تنازع کے بعد فرنچائز مالک علی ترین نے نومبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ معاہدے میں مزید توسیع نہیں کریں گے۔ ان کی جانب سے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے کے بعد اتوار کو لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ اس سال ملتان سلطانز کو پی سی بی خود آپریٹ کرے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ’جیسے ہی پی ایس ایل ختم ہوگا تو اس کا (ملتان سلطانز) آکشن کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔‘ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) انہوں نے مزید کہا کہ رواں پی ایس ایل کے لیے ’ملتان سلطانز کے قائم مقام سربراہ کا اعلان آئندہ آٹھ سے دس دن میں کر دیا جائے گا، اور اس کے لیے کسی پروفیشنل کرکٹر کو لایا جائے گا۔‘ ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین پی ایس ایل انتظامیہ کے ناقد رہے ہیں اور ان کی پالیسیوں کے حوالے سے ان کے کئی بیانات سامنے آئے ہیں۔ جبکہ اس حوالے سے انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کی جانب سے نوٹس بھی بھیجا گیا تھا جس پر انہوں نے ایک ویڈیو میں طنزیہ انداز میں ’معافی‘ مانگی تھی۔ تاہم بعد میں جب فرنچائز کے مالکانہ معاہدے میں توسیع کا وقت آیا تو علی ترین نے انکار کر دیا۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’اس ٹیم کا حصہ ہونا میری زندگی کے سب سے بڑے اعزازات میں سے ایک رہا ہے۔ ’سال بہ سال مالی نقصانات کے باوجود، میں نے کبھی بھی الگ ہونے کے بارے میں نہیں سوچا۔ سلطانز میرے لیے صرف اعداد و شمار سے زیادہ معنی رکھتے ہیں۔ اور میں ہمیشہ اس کی حفاظت کے لیے جتنی دور ضرورت ہو جائے تیار رہا ہوں۔‘ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے یہ بھی اعلان کیا کہ پی ایس ایل 2026 کے برانڈ ایمبیسیڈر سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم ہوں گے۔ پاکستان پاکستان سپر لیگ محسن نقوی کرکٹ ملتان سلطانز پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ اس سال ملتان سلطانز کو پی سی بی خود آپریٹ کرے گا۔ انڈپینڈنٹ اردو اتوار, دسمبر 28, 2025 - 17:00 Main image:
پاکستان سپر لیگ کے 2021 کا ایڈیشن جیتنے والی ملتان سلطانز کی ٹیم ابوظبی میں ٹرافی کے ہمراہ (فائل فوٹو/ پی سی بی)
کرکٹ type: news related nodes: لاہور قلندرز کی پی ایس ایل سے معاہدے میں 10 سال کی توسیع پی ایس ایل گیارہ 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک منعقد ہو گا ملتان سلطانز کے علی ترین کا طنزیہ ’معافی نامہ‘ SEO Title: وسیم اکرم پی ایس ایل برانڈ ایمبیسیڈر، ملتان سلطانز کو بورڈ آپریٹ کرے گا: محسن نقوی copyright: show related homepage: Hide from Homepage