اسلام آباد میں یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی: وزیر داخلہ

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اتوار کو کہا ہے کہ دارالحکومت اسلام آباد میں یکم جنوری سے ایم ٹیگ/ای ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہو گی۔ یہ بات وزیر داخلہ محسن نقوی نے اتوار کو وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران کہی۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے نومبر میں کہا تھا کہ اسلام آباد میں تمام گاڑیوں پر الیکٹرانک ٹیگ (ای-ٹیگ یا ایم-ٹیگ) لگانا لازمی قرار دیا رہا ہے۔ ان کے اس اعلان کے بعد دارالحکومت اسلام آباد میں مختلف مقامات پر ایسے مراکز بھی بنا دیے گئے تھے جہاں سے شہری اپنی گاڑیوں پر ای ٹیگ لگوا سکتے ہیں۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ نظام ہر گاڑی کی نقل و حرکت کی نگرانی ممکن بنائے گا اور شہر میں کوئی گاڑی ایسی نہیں ہوگی جس کے پاس ماحولیاتی منظوری اور ای-ٹیگ موجود نہ ہو۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اتوار کو اسلام آباد میں سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یکم جنوری 2026 سے بغیر ای ٹیگ کسی بھی گاڑی کے دارالحکومت میں داخل ہونے پر پابندی ہوگی۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ٹیکنالوجی کے انضمام اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے۔ سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ نے حکام کو کیپیٹل سمارٹ سٹی منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ’اسلام آباد پاکستان کا پہلا شہر ہے جو کیپٹل سمارٹ سٹی بنے گا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے تحت ریسکیو 1122، ٹریفک مینجمنٹ، سکیورٹی اور سی ڈی ایم اے سمیت شہری سہولیات کو ایک مرکزی نظام سے منسلک کیا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ یہ منصوبہ اسلام آباد کو ملک کا محفوظ ترین شہر بنانے کے لیے ایک ماڈل ثابت ہوگا، جسے بعد ازاں ملک بھر میں وسعت دی جائے گی۔ پاکستان اسلام آباد وزارت داخلہ محسن نقوی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ٹیکنالوجی کے انضمام اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو اتوار, دسمبر 28, 2025 - 21:15 Main image:

اسلام آباد میں وزیر مملکت کے اعلان کے بعد 20 نومبر 2025 کو ایم ٹیگ ریجسٹریشن سینٹر کے باہر بڑی تعداد میں شہری موجود ہیں (فائل فوٹو/ انڈپینڈنٹ اردو)

پاکستان type: news related nodes: اسلام آباد میں ’سکیور نیبرہڈ‘ سروے، گاڑیوں کی ای ٹیگنگ لاہور: سیف سٹی کیمروں سے ایک گاڑی کے سینکڑوں ای چالان کیسے؟ اسلام آباد: پولیس کے لیے باڈی کیمروں کا منصوبہ کہاں پہنچا؟ SEO Title: اسلام آباد میں یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی: وزیر داخلہ copyright: show related homepage: Show on Homepage