بچپن کا شوق مرنے نہیں دیا، ایک پہیے والی الیکڑک سائیکل بنانے کی کہانی

پشاور صدر کے رہائشی ارشد خان کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو حالات کا رونا رونے کی بجائے خود راستہ بناتے ہیں۔ ایک سادہ سی سپورٹس گاڑیوں کی ورکشاپ چلانے والے یہ ہنرمند پاکستان میں ایک منفرد ایک پہیے والی سائیکل کے حوالے سے پہچانے جا رہے ارشد خان نے ایک جدید الیکٹرک یونی سائیکل تیار کی ہے۔ خود کو متوازن رکھنے کی صلاحیت سے آراستہ یہ سائیکل پاکستان میں مقامی طور پر تیار کی گئی ہے۔ یہ کہانی شروع ہوتی ہے ارشد خان کے بچپن سے جب وہ اپنے والدین کے ساتھ سرکس دیکھنے جایا کرتے تھے۔ وہاں ایک پہیے والی سائیکل چلانے والے فنکاروں کو دیکھ کر ان کے دل میں یہ شوق پیدا ہوا کہ ایک دن وہ بھی کچھ ایسا مختلف کریں گے۔ وقت گزرتا گیا، شوق زندہ رہا، اور آخرکار دو ماہ کی مسلسل محنت کے بعد ارشد خان نے اپنے خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔ یہ یونی سائیکل ایک ہزار واٹ موٹر، لیتھیم بیٹریوں اور سیلف بیلنس سرکٹ سے لیس ہے۔ ایک گھنٹے میں چارج ہو کر تقریباً 30 کلومیٹر تک چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ نہ پٹرول، نہ زیادہ دیکھ بھال بلکہ صرف صرف چارج کرو اور سفر شروع۔ اس کا کنٹرول نہ ایکسیلیریٹر سے ہے نہ بریک سے، بلکہ مکمل طور پر جسم کے توازن اور دماغی کنٹرول پر ہے۔ آگے جھکیں تو رفتار بڑھے، پیچھے جھکیں تو رک جائے، دائیں یا بائیں جھکاؤ تو وہی رخ اختیار کرے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ارشد خان کا کہنا ہے کہ حفاظتی سامان کے بغیر یہ ڈیوائس استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ ہیلمٹ اور سیف گارڈز ان کے نزدیک لازمی ہیں۔ وہ خود برسوں کی رائیڈنگ پریکٹس رکھتے ہیں، اسی لیے بغیر حفاظتی سامان بھی چلا لیتے ہیں، مگر دوسروں کو ہرگز اس کی اجازت نہیں دیتے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہی یونی سائیکل بیرون ملک 2000 سے 2500 ڈالر میں ملتی ہے، وہیں ارشد خان نے اسے صرف دو لاکھ روپے میں تیار کر لیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ خیبر پختونخوا کے لوگ کسی سے کم نہیں، بس ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت اور ادارے ان کو مواقع فراہم کریں۔ ارشد خان اب اس یونی سائیکل کو پشاور اور پورے پاکستان میں متعارف کرانا چاہتے ہیں، تاکہ نوجوان اس سے فائدہ اٹھائیں، سیکھیں، پریکٹس کریں اور ایک نیا ماحول دوست سفر اپنائیں۔ الیکٹرک کار الیکٹرک چارجنگ یونٹ سائیکل سائیکلسٹ خود کو متوازن رکھنے کی صلاحیت سے آراستہ یہ سائیکل پہلی بار مقامی طور پر تیار کی گئی ہے۔ شازیہ نثار سوموار, دسمبر 29, 2025 - 08:45 Main image:

پشاور کے ارشد خان کی تیار کردہ یونی الیکٹرک سائیکل (انڈپینڈنٹ اردو)

ٹیکنالوجی jw id: YnTN28z0 type: video related nodes: تہران میں خواتین موٹر سائیکل سوار، سماجی تبدیلی کی علامت کوئٹہ: پولیس کا غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں زیادہ، چارجنگ سٹیشنز کم لاہور: الیکٹرک ٹرام چھ ماہ پہلے پہنچنے کے باوجود چلی نہ روٹ کا تعین ہوا SEO Title: بچپن کا شوق مرنے نہیں دیا، ایک پہیے والی الیکڑک سائیکل بنانے کی کہانی copyright: show related homepage: Hide from Homepage