اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے لیے ادارے (یواین ایچ سی آر) پاکستان نے 2025 کے لیے امید اور مشکلات کو برداشت کرنے کے حوالے سے مختلف گانوں اور غزلوں کی فہرست جاری کی ہے، جس میں پشتو کی ایک غزل بھی شامل ہے۔ یواین ایچ سی آر موسیقی کے ذریعے مختلف نوعیت کے پیغامات اور آگاہی عوام تک پہنچاتا ہے، اور اسی کی ایک کڑی کے طور پر اس سال امید اور انسانی ہمدردی پر مبنی گانوں کی ایک فہرست جاری کی گئی ہے۔ پشتو کے گلوکار گل ورین باچا کی گائی ہوئی اور پشتو شاعر ڈاکٹر خالق زیاد کی لکھی اس غزل میں امید اور امن کے حوالے سے پیغام شامل ہے، جسے دیگر مختلف زبانوں کے گانوں اور غزلوں کے ساتھ فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں کوک سٹوڈیو کی عابدہ پروین کا گانا ’تو جھوم‘، نورجہاں کا گانا ’مجھ سے پہلی سی محبت‘، برطانیہ کے گلوکار مائیکل ببلے کا گانا ’Sway‘، جاپانی راک بینڈ کا گانا ’Wasted Nights‘ اور آسٹریلیا کی مشہور گلوکارہ سیا فرلر کا گانا ’Unstoppable‘ سمیت مختلف گلوکاروں کے گانے شامل کیے گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے اور پیشے کے لحاظ سے سول انجینئر گلورین باچا نے انڈیپنڈنٹ اردو کو بتایا کہ فہرست میں شامل کی گئی غزل میں انسانی ہمدردی اور امن کا پیغام دیا گیا ہے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) گل ورین باچا نے بتایا، ’میرے گانوں اور غزلوں کا مقصد بھی یہی ہے کہ انہیں امن کی تبلیغ کے لیے ایک ذریعے کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ اگر خلوصِ نیت سے کوئی کام کیا جائے تو اسے ضرور سراہا جاتا ہے، اور وہ اس مقصد کے لیے آئندہ بھی کوششیں جاری رکھیں گے۔ پشتو غزل میں کیا ہے؟ اس غزل میں مختلف زاویوں کا احاطہ کیا گیا ہے، جس میں بعض مصرعوں میں غم اور پریشانی کا ذکر ہے اور انہیں برداشت کرنے کی بات کی گئی ہے۔ اسی طرح شاعر نے غزل میں محبوب کی پریشانی اور غم کو سمجھنے کی بات کی ہے، جس کے ذریعے امید اور برداشت کے حوالے سے آگاہی دی گئی ہے۔ غزل کے مقطع میں شاعر کی جانب سے یہی کہا گیا ہے کہ اس نے محبوب کی محبت اور پیار میں سب کچھ کھو دیا ہے، لیکن محبت اتنی گہری ہے کہ کبھی یہ احساس ہی نہیں ہوا کہ کچھ کھویا بھی ہے۔ شہنشاہ غزل پشتو شاعری پشتو ادب پشتو موسیقی پشتو گلوکار گلورین باچا کی گائی ہوئی اور ڈاکٹر خالق زیاد کی لکھی اس غزل میں امید اور امن کے حوالے سے پیغام شامل ہے۔ اظہار اللہ سوموار, دسمبر 29, 2025 - 15:45 Main image:
پشتو گلوکار گل ورین باچا جن کی گائی ہوئی پشتو غزل این ایچ سی آر کی فہرست میں شامل کی گئی ہے (انڈپینڈنٹ اردو)
موسیقی jw id: vnaxmV15 type: video related nodes: پشتون رسم ’چُوری‘ بیٹیوں کے ساتھ اظہار محبت کا ذریعہ ثقافتی ورثے میں شامل رباب، جس کے بغیر پشتو موسیقی ادھوری پاک افغان مذاکرات پر انس حقانی کی غزل: انتباہ یا پیغام؟ انسان مصنوعی ذہانت اور حقیقی موسیقی میں ’فرق نہیں کر پاتے‘ SEO Title: پشتو غزل کو یو این ایچ سی آر کی فہرست میں کیوں شامل کیا گیا؟ copyright: show related homepage: Hide from Homepage