ڈپٹی کمشنر لاہور نے فروری 2026 میں بسنت منانے اور پتنگ بازی کی مشروط اجازت کا باقاعدہ نوٹیفکیشن آج جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ضلع لاہور کی حدود میں تین دن کے لیے پتنگ بازی کی اجازت ہو گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ آرڈیننس 2025 کے تحت 6، 7 اور 8 فروری 2026 کو لاہور میں پتنگ بازی کی جا سکے گی۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اجازت سخت قواعد و ضوابط کے تحت دی گئی ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پتنگوں اور ڈور کی تیاری اور تجارت کی اجازت 30 دسمبر 2025 سے 8 فروری 2026 تک ہو گی، تاہم اس کے لیے ڈیجیٹل رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ عام شہریوں کے لیے پتنگ اور ڈور کی فروخت یکم فروری سے 8 فروری 2026 تک ممکن ہو گی اور یہ فروخت صرف رجسٹرڈ سیلرز ہی کر سکیں گے۔ مینوفیکچررز اور تاجروں کی رجسٹریشن کا عمل 29 دسمبر 2025 سے حکومتی ایپ ’E-biz App‘ یا ویب سائٹ basant.punjab.gov.pk کے ذریعے شروع کیا جا چکا ہے۔ نوٹیفکیشن میں پتنگ اور ڈور کے سائز اور معیار سے متعلق سخت شرائط بھی عائد کی گئی ہیں۔ اس کے مطابق پتنگ کی چوڑائی ساڑھے چار گٹھ (35 انچ) اور لمبائی 30 انچ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے، جبکہ گڈے کی چوڑائی ڈیڑھ توا (40 انچ) اور لمبائی 34 انچ تک محدود ہو گی۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ڈور صرف سوتی دھاگے کی ہو گی، جس میں نو سے زیادہ تار نہیں ہوں گے اور اس کا کاؤنٹ 28 سے کم نہیں ہو گا۔ دھاگے پر صرف چاول کے آٹے، مسالے اور گلو کا کوٹ کرنے کی اجازت ہو گی، جبکہ شیشہ، دھات یا کسی بھی خطرناک مواد کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکم نامے کے مطابق ڈور کو صرف ’پِنے‘ کی شکل میں لپیٹنے کی اجازت ہو گی اور چرخی کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ نائلون، پلاسٹک کی ڈور (تندی)، دھاتی تار اور کیمیکل ڈور (مانجھا) کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ حفاظتی اقدامات کے تحت لاہور میں چلنے والی تمام موٹر سائیکلوں کے لیے کائٹ فلائنگ رولز 2025 کے چیپٹر 3 میں درج حفاظتی خصوصیات، بشمول سیفٹی وائر، پر عمل درآمد کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق قواعد کی خلاف ورزی کی صورت میں پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ آرڈیننس 2025 کے تحت کارروائی کی جائے گی، جس میں اجازت نامے کی منسوخی، سامان کی ضبطگی اور قانونی چارہ جوئی شامل ہو گی۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ بسنت کو محفوظ انداز میں منایا جا سکے۔ بسنت لاہور پتنگ بازی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پتنگوں اور ڈور کی تیاری اور تجارت کی اجازت 30 دسمبر 2025 سے 8 فروری 2026 تک ہو گی، تاہم اس کے لیے ڈیجیٹل رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو سوموار, دسمبر 29, 2025 - 18:00 Main image:
پاکستانی نوجوان لاہور میں 25 فروری 2007 کو بسنت کے موقع پر پتنگ بازی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں (عارف علی / اے ایف پی)
پاکستان type: news related nodes: بسنت کی بحالی عام آدمی کی معیشت کو سہارا دے سکتی ہے؟ 25 برس بعد بسنت کی مشروط اجازت، لیکن پتنگ بنائے گا کون؟ کیا بسنت پر پابندی ہی آخری حل ہے؟ جب لاہوریوں کے دل بسنت کے ساتھ دھڑکتے تھے SEO Title: لاہور میں بسنت 2026: تین روزہ پتنگ بازی کی مشروط اجازت، نوٹیفکیشن جاری copyright: show related homepage: Hide from Homepage