سمیر منہاس کی ایک اور بڑی اننگز، 17 چوکے، دو چھکے

پاکستان اور زمبابوے انڈر 19 ٹیموں کے درمیان پیر کو ہرارے میں کھیلا جانے والا سہ فریقی سیریز کا تیسرا میچ مسلسل بارش کی نذر ہو گیا مگر سمیر منہاس نے ایک اور لمبی اور دھواں دھار اننگز کھیل کر اپنی دھاک بٹھا دی۔ سمیر منہاس نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 106 گیندوں پر 142 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے سمیر کے بلے سے 17 چوکے اور چار چھکے نکلے، جن کا زمبابوے کے بولروں کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔ سمیر منہاس کی اس شاندار اننگز کی بدولت پاکستان انڈر 19 ٹیم 354 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف قائم کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ عثمان خان نے بھی سمیر کا اچھا ساتھ دیا اور 121 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس سے قبل انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ میں بھی سمیر منہاس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا جس میں انڈیا کے خلاف فائنل میں بنائی گئی 172 رنز کی دھواں دار اننگز بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ اسی ٹورنامنٹ میں انہوں نے ملائشیا کے خلاف 177 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز بھی کھیلی تھی۔ ان کی اسی کارکردگی پر انہیں اس ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) پرنس ایڈورڈ سکول گراؤنڈ پر زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستانی بلے باز چھا گئے۔ سمیر کا بھرپور ساتھ عثمان خان نے دیا، اور دونوں کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 199 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی، جس کی بدولت پاکستان مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 354 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔ آخر میں حذیفہ احسن نے بھی 53 گیندوں پر 54 رنز کی تیز اننگز کھیلی۔ تاہم زمبابوے کی اننگز شروع ہونے سے قبل ہی بارش نے میدان کو گھیر لیا اور کھیل دوبارہ شروع نہ ہو سکا، جس پر میچ کو بے نتیجہ ختم کر دیا گیا۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔ پاکستان اب اپنا اگلا میچ جمعہ دو جنوری کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔ سمیر منہاس نے سہ فریقی انڈر 19 سیریز میں زمبابوے کے خلاف جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 106 گیندوں پر 142 رنز بنائے۔ انڈپینڈنٹ اردو منگل, دسمبر 30, 2025 - 11:45 Main image:

پاکستان کے سمیر منہاس نے پیر کو ہرارے میں انڈر 19 سہ فریقی سیریز کے تیسرے میچ میں زمبابوے کے خلاف لمبی اور دھواں دھار اننگز کھیل میں صرف 106 گیندوں پر 142 رنز بنائے  (اے سی سی)

type: news related nodes: سمیر کے 172 رنز، پاکستان انڈیا کو ہرا کر انڈر 19 ایشیا چیمپیئن بن گیا انڈر 19 ایشیا کپ: انڈیا نے پاکستان کو 90 رنز سے ہرا دیا انڈر 19 ایشیا کپ: ’رائل منہاس‘ کے پہلے ہی میچ میں 177 رنز سہ فریقی سیریز میں افغانستان کی جگہ زمبابوے شامل SEO Title: سمیر منہاس کی ایک اور بڑی اننگز، 17 چوکے، دو چھکے copyright: show related homepage: Hide from Homepage