سعودی قیادت میں عرب اتحادی افواج کی یمن کی بندرگاہ میں محدود فضائی کارروائی

سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب اتحاد نے منگل کو یمن کے ساحلی شہر مکلا پر ایک محدود فضائی حملے میں علیحدگی پسند فورس کے لیے  پہنچنے والی اسلحے کی کھیپ کو نشانہ بنایا۔ یہ امداد مبینہ طور پر متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ فجیرہ سے یہاں پہنچی تھی۔  امارات کی طرف سے فوری پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ نے منگل کو اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے حوالے سے کہا ہے کہ 27 اور 28 دسمبر کو دو جہاز فجیرہ کی بندرگاہ سے مکلا کی بندرگاہ پر اتحاد کی مشترکہ افواج کی کمان سے کوئی اجازت نامہ لیے بغیر پہنچے تھے۔ میجر جنرل المالکی نے کہا کہ یمن کی صدارتی قیادت کونسل کے صدر کی درخواست کی بنیاد پر اتحادی افواج نے وہاں شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری عسکری اقدامات کیں۔ ’یہ اسلحہ امن و استحکام کے لیے خطرہ اور اشتعال انگیزی کا باعث ہے، اتحاد کی فضائیہ نے آج صبح ایک محدود عسکری کارروائی کی۔ اس کارروائی میں ان ہتھیاروں اور جنگی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جو دو جہازوں سے بندرگاہ مکلا پر اتاری گئی تھیں۔‘ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی مکمل دستاویزی شواہد کے بعد، بین الاقوامی انسانی قوانین اور ان کے رائج اصولوں کے مطابق اس انداز میں کی گئی کہ کسی قسم کا ضمنی نقصان نہ ہو۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) اتحادی فضائیہ نے منگل کو علی الصبح ایک محدود فوجی کارروائی کی جس میں ان لوڈ بندرگاہ پر اتارے گئے ہتھیاروں اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ جنرل ترکی المالکی نے مزید کہا کہ یہ کارروائی ہتھیاروں کی منتقلی کے دستاویزی اور بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق ہونے کے بعد کی گئی۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق ادارے نے اس معاملے پر متحدہ عرب امارات کا ردعمل جاننے کی درخواست کی لیکن اس فوری جواب نہیں ملا۔ سوشل میڈیا پر اس متعلق ویڈیو بھی سامنے آئی ہیں جو بظاہر نگرانی کے لیے استعمال ہونے والے طیارے کی مدد سے لی گئی ہے۔ سعودی عرب حملہ صنعا یمن جنگ یمن جس عسکری سامان کو نشانہ بنایا گیا وہ مبینہ طور پر متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ فجیرہ سے یہاں پہنچا تھا۔ انڈپینڈنٹ اردو منگل, دسمبر 30, 2025 - 11:45 Main image:

29 نومبر 2018 کی اس تصویر میں یمنی حکومت کی حامی افواج جنوب مغربی یمن کے صوبہ حضرموت کی مکلہ بندرگاہ پر ایک بحری جہاز کی حفاظت میں کھڑی ہے (اے ایف پی)

ایشیا type: news related nodes: سعودی عرب اور یو اے ای کی یمن میں امن کوششیں قابل تعریف: پاکستان سعودی عرب امریکہ کا غیر نیٹو اتحادی بن گیا، دفاعی معاہدے پر دستخط سعودی عرب اہم اتحادی ہے، اسے ایف 35 طیارے بیچیں گے: صدر ٹرمپ صنعا:حوثیوں نے 220 سے زیادہ افریقی تارکین وطن کو اغوا کرلیا SEO Title: سعودی قیادت میں عرب اتحادی افواج کی یمن کی بندرگاہ میں محدود فضائی کارروائی copyright: show related homepage: Hide from Homepage