بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء انتقال کرگئیں۔ خالدہ ضیاء بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں۔ خالدہ ضیاء کی عمر 80 برس تھی، وہ کئی امراض میں مبتلا تھیں۔ بنگلادیش نیشنل پارٹی کے مطابق انتقال دارالحکومت ڈھاکا کے اسپتال میں مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے ہوا۔ خالدہ ضیاء بنگلادیش کے سابق صدر ضیاء الرحمان کی اہلیہ تھیں۔ وہ طویل عرصے سے کئی بیماریوں کا شکار تھیں۔ پیر کی شب ان کی طبیعت انتہائی نازک ہوگئی تھی اور ڈاکٹروں کے مطابق انہیں لائف سپورٹ دی جارہی تھی مگر عمر اور خراب صحت... Read more