پاکستانی سکریپ میٹل آرٹسٹ کی ترکی میں بین الاقوامی آرٹ سمپوزیم میں شرکت

پاکستان سے تعلق رکھنے والے سکریپ میٹل آرٹسٹ احتشام جدون کو حال ہی میں ترکی میں منعقد ہونے والے ایک بین الاقوامی آرٹ سمپوزیم میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا۔ اس سمپوزیم میں دنیا بھر سے منتخب اور نامور آرٹسٹس نے شرکت کی، جہاں پاکستان کی جانب سے ان کا انتخاب ہونا ایک قابلِ فخر لمحہ تھا۔ یہ بین الاقوامی سمپوزیم ترکی کی معروف ڈیفنس کمپنی ASELSAN کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا، جبکہ احتشام کے کیوریٹر ترک نژاد تھے۔ انہیں ایک اہم سکیلپچر پروجیکٹ دیا گیا۔ محدود وقت، یعنی 15 سے 18 دن میں، اس مجسمے کو مکمل کرنا ایک بڑا چیلنج تھا، جسے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کامیابی سے مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) احتشام کا تخلیق کردہ سکیلپچر ترکی کی روایات اور ثقافتی اقدار سے ہم آہنگ تھا، جسے پروجیکٹ بریف میں واضح طور پر بیان کیا گیا تھا۔ انہوں نے اسی تصور کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فن پارے کو تخلیق کیا، جو اب ترکی کے مختلف شہروں میں نمائش کے لیے سفر کرے گا۔ اس سمپوزیم میں امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، نائجیریا، میکسیکو، برازیل اور ارجنٹینا سمیت کئی ممالک کے آرٹسٹس شریک تھے۔ احتشام اس تخلیقی سفر میں اپنے اسسٹنٹ کے ہمراہ تھے، جو پورے عمل میں ان کے ساتھ رہے۔ پاکستان کے جھنڈے کے ساتھ عالمی اسٹیج پر کھڑے ہو کر اپنے فن کی تکمیل کرنا ان کے لیے ایک جذباتی اور یادگار لمحہ تھا۔ ان کے مطابق، یہ تجربہ نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ پاکستان کو عالمی سطح پر مثبت انداز میں پیش کرنے کا ایک خوبصورت موقع بھی تھا۔ ترکی آرٹ فنکار یہ بین الاقوامی سمپوزیم ترکی کی معروف ڈیفنس کمپنی ASELSAN کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا، جبکہ احتشام کے کیوریٹر ترک نژاد تھے۔ انہیں ایک اہم سکیلپچر پروجیکٹ دیا گیا۔ حمزہ قمر منگل, دسمبر 30, 2025 - 15:45 Main image:

احتشام کا تخلیق کردہ سکیلپچر ترکی کی روایات اور ثقافتی اقدار سے ہم آہنگ تھا (حمزہ قمر/انڈپینڈنٹ اردو))

فن jw id: aTX56g9A type: news related nodes: سکریپ سے شاہکار: اسلام آباد کے نوجوان کے انوکھے دھاتی مجسمے ’کچرا چننے والی ڈاکٹر‘ جو سکریپ سے فن پارے بناتی ہیں ’عمارتیں گر سکتی ہیں فن نہیں‘: کابل میں سینیما کی جگہ پلازہ کے پی حکومت کا الزام رد، این ایف سی فنڈز بروقت جاری کیے: وزارت خزانہ SEO Title: پاکستانی سکریپ میٹل آرٹسٹ کی ترکی میں بین الاقوامی آرٹ سمپوزیم میں شرکت copyright: show related homepage: Hide from Homepage