امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ بااختیار بلدیاتی نظام کے حق میں ان کی جماعت پندرہ جنوری کو ملک گیر ریفرنڈم منعقد کرے گی جس کے بعد پنجاب کے بلدیاتی کالے قانون کے خلاف صوبائی اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے۔ منصورہ میں بلدیاتی نظام بالخصوص پنجاب میں حالیہ متعارف کرائے جانے والے مقامی حکومتوں کے قانون پر مشاورتی اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نتائج سامنے آنے کے بعد پنجاب کے بلدیاتی قانون کے خلاف صوبائی اسمبلی کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ پنجاب کا بلدیاتی قانون واپس لیا جائے اور آئین کی دفعہ 140-A کے مطابق تمام اختیارات منتقل کر کے صوبہ میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔ سیکرٹری جنرل امیر العظیم، نائب امرا ڈاکٹر اسامہ رضی، میاں اسلم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن، شیخ عثمان فاروق، امیر پنجاب وسطی جاوید قصوری، امیر پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم، امیر پنجاب جنوبی سید ذیشان اختر، امیر لاہور ضیا الدین انصاری اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات شکیل ترابی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔ مشاورتی اجلاس میں نائب امیر لیاقت بلوچ سمیت دیگر مرکزی، صوبائی، صوبہ سے ضلعی قیادت اور سیاسی کمیٹیوں کے اراکین نے شرکت کی۔ امیر جماعت اسلامی نے پنجاب کے قانون کو یکسر مسترد کر دیا اور کہا کہ جماعت اسلامی جمہوریت کی نرسری پر شب خون کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ ’نوکر شاہی راج ، بادشاہت یا ملکہ کے نظام کی بھر پور مزاحمت ہوگی۔ حکمران سینٹ اور قومی اسمبلی کے بعد یونین کونسلز میں بھی انسانوں کی منڈی لگانا چاہتے ہیں۔‘ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ان کا کہنا تھا کہ عوام اور جمہوریت دشمن قانون کے خلاف وہ عدالت بھی گئے ہیں، عوامی عدالت میں بھی جائیں گے۔ ’عوام بالخصوص نوجوان بااختیار بلدیاتی نظام کی تحریک میں جماعت اسلامی ساتھ دیں۔‘ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا ’ووٹ کو عزت دو‘ کا نعرہ عوام نے قومی انتخابات میں بخوبی دیکھ لیا، فارم سنتالیس سے اقتدار میں آنے والوں نے بلدیاتی انتخابات بھی غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اس عوامی شب خون پر وہ کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پندرہ جنوری کے ریفرنڈم کے لیے مرکزی، صوبائی سطحوں پر آزاد ریفرنڈم کمیشن بنیں گے اور ان کا دعوی تھا کہ کروڑوں لوگوں سے رائے لی جائے گی۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے بھی پر زور مطالبہ کیا کہ عدالتوں کو صوبائی حکومت کو بھیجے جانے والے نوٹسز دکھانے اور ٹال مٹول کی بجائے اپنا اصل کام کریں اور انتخابات کرائیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت پنجاب کی تمام یونین کونسلز کے انتخابات میں حصہ لے گی اور بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ’بدل دو نظام‘ کی تحریک میں مزید تیزی آئے گی۔ ملکی اور صوبہ پنجاب کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سب سے بڑے صوبہ کی گورننس تباہ ہوچکی ہے، تعلیم، صحت کے شعبوں کا بیڑہ غرق ہوگیا، ایک طرف پنجاب میں چودہ ہزار سکولوں کو فروخت کر دیا گیا دوسری جانب مرکز میں ایک جہاز کی قیمت میں پورا پی آئی اے بیچ دیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ اسرائیل کا ناپاک ایجنڈا تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے جب کہ امریکہ اسرائیل کی مکمل پشت پناہی کر رہا ہے۔ ’پاکستان کی افواج حماس اور فلسطین کے مقابلے میں کھڑی نہ ہو، پاکستان کو اپنی فوج کسی صورت غزہ نہیں بھیجنی چاہیے، مقبوضہ کشمیر کو تاراج کیا جارہا ہے، فوج اس محاذ پر کردار ادا کرے۔‘ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات پنجاب امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ پنجاب کا بلدیاتی قانون واپس لیا جائے اور آئین کی دفعہ 140-A کے مطابق تمام اختیارات منتقل کر کے صوبہ میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔ انڈپینڈنٹ اردو منگل, دسمبر 30, 2025 - 18:45 Main image:
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں 30 دسمبر 2025 کو بلدیاتی نظام بالخصوص پنجاب میں حالیہ متعارف کرائے جانے والے مقامی حکومتوں کے قانون پر مشاورتی اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے ہیں (جماعت اسلامی)
سیاست type: news related nodes: کراچی میں ’غزہ ملین مارچ:‘ جماعت اسلامی کا اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان اسرائیل کا غزہ میں قتل عام: جماعت اسلامی کا امریکی سفارت خانے کی جانب مارچ کا اعلان باجوڑ میں جماعت اسلامی کے رہنما ’داعش کے ہاتھوں قتل‘ بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ کا جماعت اسلامی کو بحال کرنے کا حکم SEO Title: جماعت اسلامی کا ’بااختیار بلدیاتی نظام‘ کے لیے 15 جنوری کو ملک گیر ریفرنڈم کا اعلان copyright: show related homepage: Hide from Homepage