پاکستانی سوشل میڈیا پر چھائی 2025 کی پانچ بڑی خبریں کون سی تھیں؟

سال 2025 اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ رواں سال یوں تو پاکستانی سوشل میڈیا پر سیاسی بیانات اور ٹرینڈز چھائے رہے لیکن چند ایسی خبریں بھی تھیں، جنہوں نے کچھ زندگیاں شاید ہمیشہ کے لیے بدل دیں اور ان پر ہزاروں لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔ ان میں سے چند کو انڈپینڈنٹ اردو نے اپنی اس رپورٹ کا حصہ بنایا ہے۔ 1 ۔ سب سے پہلے بات کرتے ہیں سوات میں ہونے والے ایک ایسے سانحے کی، جس نے چند روز کے لیے پوری پاکستانی قوم کے ذہن پر مکمل غلبہ حاصل کر لیا۔ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان اور چند دیگر افراد سوات میں مون سون کے دوران سیاحتی دورہ کرتے ہوئے ایک ٹیلے پر رکے جب ایک سیلابی ریلے نے ان کو آ لیا اور پھر کئی گھنٹے کے انتظار، چیخ و پکار اور مدد کی فریادوں کے باوجود ایک ایک کر کے 13 افراد ریلے کے ساتھ بہتے گئے۔ باقی بچی تو صرف ایک تصویر۔ 27 جون 2025 کو پاکستان کی وادی سوات میں پکنک پر جانے والے سیاحوں کے دریائے سوات میں سیلابی پانی میں بہہ جانے کے بعد ایک ریسکیو کارکن زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف ہے (حضرت علی باچا/ روئٹرز) 2۔ کراچی کے ایک فلیٹ سے ملنے والی لاش کا معاملہ بھی مین سٹریم میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر چھایا رہا۔ یہ لاش تھی اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر کی۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) پولیس اور بعد میں پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ حمیرا اصغر کی لاش کئی ماہ تک فلیٹ میں موجود رہی اور سال 2025 میں ہمسایوں کی جانب سے بو کی شکایت کیے جانے پر ہی سامنے آ سکی۔ اس واقعے نے سب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا اور لوگوں کے درمیان اکیلے رہنے والے رشتہ داروں اور دوستوں سے رابطہ رکھنے کے موضوع پر کافی تبادلہ خیال ہوا۔ 3۔ اسلام آباد میں ٹک ٹاک سٹار ثنا یوسف کا قتل بھی رواں سال کے ان چند اہم واقعات میں شامل ہے، جس نے سوشل میڈیا کے استعمال اور پھر اس سے ہونے والے نقصانات کو ہر گھر میں موضوع بحث بنا دیا۔ ثنا یوسف کو قتل کرنے والے ملزم پر تو عدالت میں فرد جرم عائد ہو چکی ہے لیکن سوشل میڈیا کے منفی استعمال کا موضوع تاحال زبان زد عام ہے۔ ثنا یوسف کو دو جون 2025 کو اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں ان کے گھر میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا (ثنا یوسف/ انسٹاگرام اکاؤنٹ) 4 ۔ کراچی کے علاقے نیپا چورنگی میں مین ہول میں گر کر جان سے جانے والے بچے ابراہیم کے واقعے نے بھی سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کی اور اس حوالے سے شہری اور صوبائی حکومت کو خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ جس کے بعد میئر کراچی نے جان سے جانے والے بچے کے والدین سے معذرت کر لی لیکن ان کی یہ معذرت متاثرہ والدین کے دل کو کس حد تک تسلی دے سکی۔ اس سوال کا جواب شاید کوئی نہ دے سکے۔ 5 ۔ یوٹیوبر ڈکی بھائی کی گرفتاری، قید اور پھر رہائی بھی رواں برس پاکستانی سوشل میڈیا پر ڈسکس ہونے والے چند اہم موضوعات میں ایک تھی۔ سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی رواں برس ملائیشیا جاتے ہوئے لاہور کے ہوائی اڈے سے گرفتار ہوئے، جس کے بعد انہوں نے تقریباً سو دن انسداد سائبر کرائم ادارے کی تحویل میں گزارے۔ سو دن کی اس خاموشی اور رہائی کے بعد ڈکی بھائی نے اب دوبارہ یوٹیوب ویڈیوز بنانا تو شروع کر دی ہیں، تاہم ان کی گرفتاری اور رہائی دونوں پر ہی چہ میگوئیاں ابھی تک جاری ہیں۔ 2025 سوشل میڈٰیا کہانیاں سوات کراچی ڈکی بھائی سوات سے کراچی تک پاکستانی سوشل میڈیا پر سال رفتہ کے دوران کون سی خبریں اور ٹرینڈز چھائے رہے؟ علیزہ ارشد بدھ, دسمبر 31, 2025 - 09:15 Main image: ٹاپ 10 jw id: 45VMPXWX type: video related nodes: موسمیاتی آفات سے 2025 میں دنیا کو 120 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان 2025 اور پاکستانی عدلیہ: جب سپریم کورٹ سپریم نہ رہی 2025: پاکستانی فلمیں دوبارہ عروج پانے میں ناکام گوگل کے بجائے ٹک ٹاک: 2025 میں پاکستانیوں نے کیا تلاش کیا؟ SEO Title: پاکستانی سوشل میڈیا پر چھائی 2025 کی پانچ بڑی خبریں کون سی تھیں؟ copyright: show related homepage: Hide from Homepage