سعودی عرب کی کابینہ نے منگل کو کہا کہ مملکت اپنی قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گی۔ ولی عہد محمد بن سلمان کی صدارت میں منگل کو سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں یمن کی سلامتی، استحکام اور خودمختاری کو درپیش کسی بھی چیلنج کو مسترد کر دیا گیا۔ کابینہ کا یہ اجلاس منگل کی صبح یمن کے بندرگاہ مکلا میں ایک ’محدود فضائی حملے‘ کے بعد ہوا جس میں یمن میں سعودی قیادت میں لڑنے والے اتحاد نے علیحدگی پسند فورسز کے لیے متحدہ عرب امارات سے پہنچنے والی ہتھیاروں کی کھیپ کو نشانہ بنایا تھا۔ سعودی کابینہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ’وہ اپنی قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی خلاف ورزی یا خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری اقدامات سے دریغ نہیں کرے گا۔‘ کابینہ نے یمن کی سلامتی، استحکام اور خودمختاری، یمن کی صدارتی قیادت کونسل اور حکومت کی مکمل حمایت کے عزم کو بھی دہرایا۔ 10 جون 2024 کو مکہ مکرمہ میں سالانہ حج کے لیے پہنچنے والے عازمین حج کے موقع پر سعودی سکیورٹی فورسز فوجی پریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔ (تصویر بذریعہ اے ایف پی) سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق کابینہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ یو اے ای یمن میں جنوبی علیحدگی پسند فورسز یا کسی اور پارٹی کو فوجی یا مالی مدد دینا بند کر دے گا اور اماراتی فورسز یمنی درخواست کے مطابق 24 گھنٹوں کے اندر یمن سے واپس چلی جائیں گی۔ کابینہ نے کہا کہ اسے امید ہے کہ یو اے ای سعودی،اماراتی تعلقات کو محفوظ رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کرے گا جنہیں مملکت مضبوط کرنے کی خواہاں ہے اور ’وہ خطے کے ممالک کی خوشحالی اور استحکام کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کی منتظر ہے۔‘ کابینہ نے حضرموت اور المہرہ کے گورنریٹس میں شہریوں کی حفاظت میں اتحاد کے کردار کی تعریف کی۔ دیگر علاقائی امور میں، کابینہ نے صومالیہ کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے لیے مملکت کی حمایت کا اعادہ کیا، اور اسرائیل اور صومالی لینڈ کے درمیان باہمی شناخت کے اعلان کو مسترد کر دیا کیونکہ یہ یکطرفہ علیحدگی پسند اقدامات کو قانونی حیثیت دیتا ہے جو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) سعودی قیادت میں قائم اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ دو بحری جہاز مکلا کی بندرگاہ میں طے شدہ طریقہ کار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے داخل ہوئے اور ٹریکنگ اور شناختی ڈیوائس کو بند کر دیا، کیونکہ وہ یمنی حکومت یا اتحادی قیادت کی اجازت کے بغیر داخل ہوئے تھے۔ یو اے ای کی وزارت نے منگل ہی کو ایک بیان کہا تھا کہ نشانہ بننے والی کھیپ میں کوئی ہتھیار نہیں تھا اور یہ کہ جو گاڑیاں اتاری گئی تھیں وہ کسی یمنی فریق کے لیے نہیں، بلکہ یمن میں کام کرنے والی متحدہ عرب امارات کی افواج کے استعمال کے لیے بھیجی گئی تھیں۔ سعودی عرب نے یمن میں متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کی پیش قدمی کو اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بتاتے ہوئے یو اے ای اقدامات کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا تھا۔ منگل کو ’ایکس‘ پر اپنے نئے اکاؤنٹ پر وضاحتی پوسٹس کی ایک سیریز میں ترکی المالکی نے متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کے بیان کے جواب میں کہا کہ ’دو بحری جہازوں کے داخلے کے دوران، مکلا کی بندرگاہ کو بند کر دیا گیا تھا اور تمام مقامی کارکنوں اور ملازمین کو نکال لیا گیا تھا، اور یہ واضح ہو گیا تھا کہ جہازوں میں 80 گاڑیاں لدی ہوئی تھیں‘ اور اسلحہ و گولہ بارود بھی تھا 23 ستمبر 2025 کو سعودی عرب کے 95 ویں قومی دن کی تقریبات کے موقع پر رائل سعودی ایئر فورس کے لڑاکا طیارے ریاض کے اوپر اڑان بھر رہے ہیں۔ (فیاض نورالدین / اے ایف پی) انہوں نے مزید کہا کہ اس کھیپ کی آمد اور اسے بندرگاہ پر اتارنے کے ثبوت حاصل کرنے کے بعد ’متحدہ عرب امارات میں اعلیٰ سطحی حکام کو مطلع کیا گیا کہ وہ اس (عسکری) مدد کو مکلا کی بندرگاہ سے نکلنے سے روکیں تاکہ اسے تنازعہ والے علاقوں میں جانے سے روکا جا سکے۔‘ المالکی نے کہا کہ ’امارتی فریق کو مطلع‘ کرنے کے باوجود انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ سعودی عرب یمن جنگ یمن کابینہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان قومی سلامتی سعودی عرب کی کابینہ نے منگل کو کہا کہ مملکت اپنی قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گی۔ انڈپینڈنٹ اردو بدھ, دسمبر 31, 2025 - 11:45 Main image:
سعودی عرب کے 95ویں قومی دن کی تقریبات کے موقع پر سعودی وزارتِ داخلہ کی فورسز 23 ستمبر 2025 کو ریاض کے مضافاتی علاقے بنبان میں پریڈ کر رہی ہیں (فایز نورالدین / اے ایف پی)
دنیا type: news related nodes: سعودی عرب اور یو اے ای کی یمن میں امن کوششیں قابل تعریف: پاکستان اسحاق ڈار کا سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورت حال پر گفتگو سعودی عرب کا پاکستانی فیلڈ مارشل کے لیے کنگ عبدالعزیز میڈل سعودی عرب اور قطر کا ریاض سے دوحہ تک ہائی سپیڈ ریل بنانے کا معاہدہ SEO Title: خطرات کے مقابلے کے لیے ضروری اقدامات سے دریغ نہیں کریں گے: سعودی کابینہ copyright: show related homepage: Show on Homepage