پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق بدھ کو ڈھاکہ پہنچے ہیں جہاں وہ بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم خالد ضیا کا منگل کو 80 سال کی عمر میں انتقال ہوا جس کی تصدیق ان کی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے کی۔ ان کے انتقال پر خطے بھر کے رہنماؤں کی جانب سے تعزیتی پیغامات سامنے آئے، جن میں پاکستان کے وزیر اعظم بھی شامل ہیں۔ اب ان کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بدھ کو ڈھاکہ پہچنے ہیں۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق ایاز صادق نے ڈھاکہ پہنچنے کے بعد سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی رہائش گاہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں ان کے بیٹے طارق رحمان اور بیٹی سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایاز صادق کی ایک تصویر بھی شیئر کی جا رہی ہے جس میں انہیں انڈین وزیر خارجہ جے شنکر سے مصافحہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم اس حوالے سے پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ پاکستان اور انڈیا کے درمیان مئی میں ہونے والی کشیدگی کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب دونوں ممالک کے اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ پاکستان ایشیا بنگلہ دیش بیگم خالدہ ضیاء ایاز صادق نے ڈھاکہ پہنچنے کے بعد سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی رہائش گاہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں ان کے بیٹے طارق رحمان اور بیٹی سے ملاقات کی۔ انڈپینڈنٹ اردو بدھ, دسمبر 31, 2025 - 16:00 Main image:
پاکستان کے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق 31 دسمبر 2025 کو ڈھاکہ پہنچے (پاکستان ہائی کمیشن بنگلہ دیش)
ایشیا type: news related nodes: پاکستان کی ’مخلص دوست‘، خالدہ ضیا کون تھیں؟ تین مرتبہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم رہنے والی خالدہ ضیا انتقال کر گئیں خالدہ ضیا کی بنگلہ دیش واپسی، انتخابات کے لیے دباؤ SEO Title: خالدہ ضیا کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے ایاز صادق ڈھاکہ پہنچ گئے copyright: show related homepage: Show on Homepage