جلسوں میں روٹی نہیں کھلتی،روٹی پر عوام کھلتے ہیں:اظہارالحق

آج صرف نئے سال کا پہلا دن نہیں‘ صدی کی دوسری چوتھائی کا بھی پہلا دن ہے۔ نئی صدی کے 25 برس گزر گئے‘ پہلی چوتھائی ختم ہو گئی۔ دوسری چوتھائی شروع ہو رہی ہے۔ یہ ختم ہو گی تو نصف صدی گزر چکی ہو گی۔ سوال یہ ہے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں؟ کیا ہم صدی کے ساتھ ساتھ چل رہے ہیں؟ یا جہاں تھے وہیں کھڑے ہیں؟ یا جہاں تھے وہاں سے بھی پیچھے چلے گئے؟ 80 سال گزر چکے جب لندن پر ہر رات بمباری ہوتی تھی۔ کوئی رات ایسی نہ تھی جب آگ اور لوہا نہ برسا ہو۔ موسمِ سرما اسی طرح کٹا۔ پھر خزاں آئی اور چلی گئی۔ بمباری... ​ Read more