ایران کے کئی شہروں میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران جمعرات کو مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں چھ افراد کے جان سے جانے کی اطلاعات ہیں۔ مظاہروں کا آغاز اتوار کو تہران سے ہوا، جہاں دکانداروں نے زیادہ قیمتوں اور معاشی جمود پر ہڑتال کی اور اس کے بعد احتجاج کا یہ سلسلہ ملک کے دیگر حصوں میں پھیل گیا۔ جمعرات کو ایران کی فارس خبر رساں ایجنسی نے صوبہ چہارمحل اور بختیاری کے شہر لاردیگان میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں دو اور پڑوسی صوبہ لرستان کے ازنا میں تین اموات کی اطلاع دی۔ فارس نے لارڈیگن کے بارے میں کہا، ’کچھ مظاہرین نے شہر کی انتظامی عمارتوں پر پتھراؤ شروع کر دیا، جن میں صوبائی گورنر کے دفتر، مسجد، شہدا فاؤنڈیشن، ٹاؤن ہال اور بینک شامل ہیں۔‘ پولیس نے آنسو گیس کے ساتھ جواب دیا۔ فارس نے مزید رپورٹ کیا کہ عمارتوں کو ’شدید نقصان پہنچا‘ اور پولیس نے مظاہرینگ کے ’سرغنہ‘ کے طور پر بیان کیے گئے متعدد افراد کو گرفتار کیا۔ فارس کے مطابق، ازنا میں ’ہنگامہ آرائی کرنے والوں نے ایک پولیس کمشنریٹ پر حملہ کرنے کے لیے ایک احتجاجی اجتماع کا فائدہ اٹھایا۔‘ گذشتہ احتجاجی تحریکوں کے دوران، سرکاری میڈیا نے مظاہرین کو ’فساددی‘ کا نام دیا تھا۔ جمعرات کو سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی تھی کہ ایران کی سکیورٹی فورسز کا ایک رکن مغربی شہر کوہ دشت میں مظاہروں کے دوران جان سے چلا گیا تھا۔ چینل نے صوبہ لرستان کے نائب گورنر سید پورالی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ’کوہ دشت شہر سے بسیج کے ایک 21 سالہ رکن کو کل رات فسادیوں نے امن عامہ کا دفاع کرتے ہوئے قتل کر دیا۔‘ بسیج ایک رضاکار نیم فوجی فورس ہے، جو ایران کے پاسداران انقلاب سے منسلک ہے، جو اسلامی جمہوریہ کی فوج کی نظریاتی شاخ ہے۔ 29 دسمبر 2025 کو تہران میں معاشی حالات اور ایران کی کرنسی کے خلاف احتجاج کے دوران دکاندار اور تاجر ایک پل پر سے گزر رہے ہیں (اے ایف پی) گورنر پورالی نے کہا کہ ’کوہ دشت میں مظاہروں کے دوران، 13 پولیس افسران اور بسیج کے ارکان پتھر پھینکنے سے زخمی ہوئے۔‘ مغربی شہر ہمدان میں مظاہرین نے ایک موٹر سائیکل کو نذر آتش کر دیا جسے تسنیم خبر رساں ایجنسی نے ایک مسجد کو نذر آتش کرنے کی ناکام کوشش قرار دیا۔ اسی ایجنسی نے جمعرات کو اطلاع دی کہ تہران کے ایک ضلع میں 30 افراد کو سکیورٹی اور انٹیلی جنس سروسز کی جانب سے مربوط آپریشن‘ میں مبینہ طور پر امن عامہ کے جرائم کے الزام میں رات کو گرفتار کیا گیا تھا۔ جہنم جائیں گے یہ مظاہرے 2022 میں بدامنی پھیلنے کے مقابلے میں چھوٹے ہیں، جو مہسا امینی کی حراست میں موت کی وجہ سے شروع ہوئے تھے، جسے مبینہ طور پر خواتین کے لیے ایران کے سخت لباس کوڈ کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کی موت نے ملک بھر میں غم و غصے کی لہر کو جنم دیا جس سے کئی سو اموات ہئی تھیں، جن میں سکیورٹی فورسز کے درجنوں ارکان بھی شامل تھے۔ تازہ ترین مظاہرے دارالحکومت میں شروع ہوئے اور منگل کو کم از کم 10 یونیورسٹیوں کے طلبا کے شامل ہونے کے بعد مزید پھیل گئے۔ ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے مظاہرین کے ’جائز مطالبات‘ کو تسلیم کرتے ہوئے تناؤ کو کم کرنے کی کوشش کی ہے اور جمعرات کو حکومت پر زور دیا کہ وہ اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اقدام کرے۔ پیزشکیان نے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک پروگرام میں کہا، ’اسلامی نقطہ نظر سے... اگر ہم لوگوں کی روزی روٹی کا مسئلہ حل نہیں کرتے تو ہم جہنم میں جائیں گے۔‘ تاہم حکام نے ’مضبوط‘ موقف اختیار کرنے کا وعدہ کیا ہے اور انتشار کے بیج بونے کے لیے صورت حال کا فائدہ اٹھانے کے خلاف خبردار کیا ہے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) مظاہروں کی مقامی میڈیا کوریج مختلف ہے، جہاں کچھ نیوز آؤٹ لیٹس معاشی مشکلات پر زیادہ توجہ مرکوز کر رہے ہیں اور کچھ ’تشویش پیدا کرنے والوں‘ کی وجہ سے ہونے والے واقعات پر۔ حکام نے سرد موسم کے دوران توانائی بچانے کی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے آخری لمحات میں بدھ کو بینک تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے احتجاج سے کوئی باضابطہ تعلق نہیں بنایا۔ ایران میں ویک اینڈ جمعرات کو شروع ہوتا ہے اور ہفتے کو قومی تعطیل ہوتی ہے۔ ایران کے پراسکیوٹر جنرل نے بدھ کو کہا کہ پرامن اقتصادی احتجاج جائز ہے لیکن عدم تحفظ پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کا ’فیصلہ کن جواب‘ دیا جائے گا۔ ’معاشی تنازعات کو عدم تحفظ، عوامی املاک کی تباہی، یا بیرونی طور پر وضع کردہ منظرناموں پر عمل درآمد کے آلے میں تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کو لامحالہ قانونی، متناسب اور فیصلہ کن ردعمل سے پورا کیا جائے گا۔‘ 29 دسمبر 2025 کو تہران میں دکاندار اور تاجر معاشی حالات اور ایرانی کرنسی کے خلاف سڑک پر احتجاج کر رہے ہیں (اے ایف پی) وائرل ویڈیو اس ہفتے کے شروع میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں تہران کی سڑک کے بیچوں بیچ بیٹھے ایک شخص کو موٹرسائیکل پولیس کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس میں کچھ لوگوں نے اسے ’تیانان مین لمحہ‘ کے طور پر دیکھا تھا، جو ایک چینی مظاہرین کی مشہور تصویر کا حوالہ ہے جو 1989 میں بیجنگ میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ٹینکوں کے کالم سے انکار کر رہا تھا۔ جمعرات کو سرکاری ٹیلی ویژن نے مبینہ طور پر فوٹیج کو ’ایک علامت بنانے‘ کے لیے سٹیج کیا گیا تھا اور ایک ویڈیو پر بھی نشر کیا گیا تھا جسے مبینہ طور پر ایک پولیس افسر کے کیمرے نے کسی دوسرے زاویے سے شوٹ کیا تھا۔ ٹانگیں کراس کیے بیٹھا، احتجاج کرنے والا بے بس نظر آاتا ہے۔ اس کا سر جھکا ہے اور وہ اپنی جیکٹ سے سر ڈھانپ رہا ہے۔ اس کے پیچھے ایک ہجوم آنسو گیس کے بادلوں سے بھاگتا دیکھا جا سکتا ہے۔ بدھ کی شام تسنیم نے سات افراد کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے جن کا تعلق ’امریکہ اور یورپ میں قائم اسلامی جمہوریہ کے مخالف گروہوں‘ سے تھا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ انہیں ’مظاہروں کو تشدد میں بدلنے کا کام سونپا گیا ہے۔‘ تسنیم نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں کب گرفتار کیا گیا۔ قومی کرنسی ریال نے گذشتہ ایک سال کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں اپنی قدر کا ایک تہائی سے زیادہ کھو دیا ہے، جب کہ دوہرے ہندسے کی ہائپر انفلیشن برسوں سے ایرانیوں کی قوت خرید کو کمزور کر رہی ہے۔ سرکاری ادارے شماریاتی مرکز کے مطابق، دسمبر میں افراط زر کی شرح سال بہ سال 52 فیصد تھی۔ ایران عوامی مظاہرے احتجاجی مظاہرے مہنگائی معیشت اموات ایران کے کئی شہروں میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران جمعرات کو مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں چھ افراد کے جان سے جانے کی اطلاعات ہیں۔ انڈپینڈنٹ اردو جمعہ, جنوری 2, 2026 - 07:45 Main image:
29 دسمبر 2025 کو تہران میں دکاندار اور تاجر معاشی حالات اور ایرانی کرنسی کے خلاف سڑک پر احتجاج کر رہے ہیں (اے ایف پی)
ایشیا type: news related nodes: ایران نے رائل کینیڈین نیوی کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ایران، ترک سرحد پر ملنے والی لاش پاکستانی کی ہے: سفارت خانہ ایران: اسرائیلی جاسوسی کا الزام، دہری شہریت والے شخص پر فرد جرم ایرانی لڑکیاں کراٹے کے ذریعے سماجی بندشیں توڑ رہی ہیں SEO Title: ایران کے کئی شہروں میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے، چھ اموات copyright: show related homepage: Hide from Homepage