پاکستان کی آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع ناشپا بلاک سے تیل و گیس کے بڑے ذخائرکی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ان ذخائر سے یومیہ 4100 بیرل تیل نکالا جا سکے گا جب کہ جب کہ 10.5ملین مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل ہو گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم ڈویژن کے امور پر اجلاس جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں او جی ڈی سی ایل کے حکام نے پیٹرولیم و گیس سیکٹر کے روڈمیپ کے حوالے سے بریفنگ دی اور کوہاٹ میں نئے ذخائر کی دریافت کا انکشاف بھی کیا۔ وزیراعظم نے اجلاس میں ناشپا بلاک میں تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت پر قوم کو مبارکباد اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں کے کام کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ نئے ذخائر کی تلاش اور تیل اور گیس کے حصول کے لیے فوری اور جارحانہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگی پیٹرولیم درآمدات پر مسلسل انحصار قابلِ عمل نہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف جمعرات کو پیٹرولیم ڈویژن کے امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں (وزیر اعظم آفس) اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ اس سال سردی کے موسم میں گھریلو صارفین کو گذشتہ سال کی نسبت بہتر پریشر کے ساتھ گیس مہیا کی جا رہی ہے۔ آر ایل این جی کے کنکشنز پر تیزی سے کام جاری ہے اور جون 2026 تک 350000 کنکشنز کا ٹارگٹ مکمل کرلیا جائے گا۔ شیوا گیس فیلڈ اور بٹانی گیس فیلڈ کے لیے پائپ لائینز کا ٹھیکہ دیا جا چکا ہے جب کہ کوٹ پالک گیس فیلڈ سے پائپ لائن پر کام جاری ہے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) اجلاس کی شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت ہماری ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کی مد میں خرچ ہونے والا زر مبادلہ بچایا جا سکے۔‘ وزیراعظم نے تیل و گیس سپلائی چین کو درآمد ہونے سے لے کر صارفین کے استعمال تک ترجیحی بنیادوں پر ڈیجیٹائز کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ تیل و گیس کی سپلائی چین کی ڈیجیٹائز یشن سے ان مصنوعات کی سمگلنگ کی روک تھام ممکن ہوگی اور قومی خزانے کو فائدہ پہنچے گا۔ گیس تیل ذخائر قدرتی وسائل وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں او جی ڈی سی ایل کی جانب سے بتایا گیا کہ ان ذخائر سے یومیہ 4100 بیرل تیل نکالا جا سکے گا۔ انڈپینڈنٹ اردو جمعہ, جنوری 2, 2026 - 07:30 Main image:
کارکن 10 مارچ 2017 کو پاکستان کے شہر گوجرخان میں ایک تیل کے کنویں سے فاضل گیس کو ایگاس پروسیسنگ پلانٹ تک منتقل کرنے کے لیے پائپ لائن بچھا رہے ہیں (روئٹرز)
معیشت type: news related nodes: پاکستان، روس کے درمیان تیل پر ممکنہ معاہدے پر بات چیت جاری: وزیر تیل اور گیس کی تلاش: ترکی اور پاکستان میں مفاہمت کی پانچ یادداشتوں پر دستخط پاکستان، روس کے درمیان تیل پر ممکنہ معاہدے پر بات چیت جاری: وزیر ’پاکستانی ٹیلنٹ اور قدرتی وسائل کو ترقی کے لیے استعمال ہی نہیں کیا گیا‘ SEO Title: کوہاٹ میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت: او جی ڈی سی ایل copyright: show related homepage: Show on Homepage