پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گذشتہ دنوں 12 میں سے شارٹ لسٹ کیے گئے 10 دلچسپی رکھنے والے گروپس میں سے ایک او زی گروپ بھی ہے۔ اس گروپ نے، جس کی قیادت چیئرمین حمزہ مجید چوہدری کر رہے ہیں، کو باضابطہ طور پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی توسیع کے لیے اہل بولی دہندگان کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔ گروپ کی جانب سے ایک بیان کے مطابق یہ گروپ ایک متنوع کاروباری ادارہ ہے، جو ٹریڈنگ، ٹیکنالوجی، رئیل اسٹیٹ اور فوڈ سروسز کے شعبوں میں کام کر رہا ہے۔ پاکستان سپر لیگ ملک کا سب سے بڑا اور باوقار پیشہ ورانہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا سالانہ ایونٹ ہے۔ او زی گروپ کی شارٹ لسٹنگ پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کی جانب سے کیے گئے جامع تکنیکی جائزے کے بعد عمل میں آئی۔ اس جائزے میں بولی دہندگان کی مالی استعداد، کارپوریٹ گورننس، قانونی و انتظامی اہلیت اور طویل المدتی سٹریٹجک وژن کو مدنظر رکھا گیا۔ اس عمل میں کامیابی او زی گروپ کو ان منتخب سرمایہ کاروں میں شامل کرتی ہے جو لیگ کی اگلی ترقیاتی مرحلے میں آگے بڑھیں گے۔ پی ایس ایل توسیع میں دلچسپی پی ایس ایل 10 میں شریک ہونے والے ایمرجنگ کھلاڑی شاہد عزیز، مہران ممتاز، یاسر خان، سفیان مقیم، معاذ صداقت، محمد علی، عثمان طارق، حسن نواز، اور سلمان مرزا (اے ایف پی / پی ایس ایل 10 ایکس) پی سی بی کو پاکستان اور بیرونِ ملک سے 12 بولیاں موصول ہوئیں، جو پاکستان سپر لیگ کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت اور تجارتی ساکھ کو ظاہر کرتی ہیں۔ تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد 10 بولی دہندگان کو تکنیکی طور پر اہل قرار دیا گیا، جو اب اگلے مرحلے یعنی فرنچائز نیلامی میں حصہ لیں گے۔ یہ نیلامی 8 جنوری 2026 کو جناح کنونشن سینٹر، اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ پی ایس ایل کی اس توسیع کے نتیجے میں لیگ چھ سے بڑھ کر آٹھ ٹیموں پر مشتمل ہو جائے گی، جس کا اطلاق پی ایس ایل سیزن 11 سے ہوگا، جو 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک کھیلا جائے گا۔ یہ اقدام لیگ کی تاریخ میں ایک اہم موڑ تصور کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد علاقائی نمائندگی میں اضافہ، تجارتی مواقع کی توسیع اور لیگ کے عالمی تشخص کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ پائیدار کرکٹ ترقی او زی گروپ کے حمزہ مجید چوہدری نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا: ’پی سی بی کی جانب سے شارٹ لسٹ ہونا او زی گروپ کے پیشہ ورانہ معیار، مالی استحکام اور طویل المدتی وژن پر اعتماد کا مظہر ہے۔ ’ہمارا مقصد ایک ایسی مضبوط اور پائیدار پی ایس ایل فرنچائز قائم کرنا ہے جو میدان میں کامیابی کے ساتھ ساتھ نچلی سطح پر ٹیلنٹ کی ترقی، شائقین کی شمولیت اور پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں کردار ادا کرے۔‘ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) پی سی بی کے توسیعی فریم ورک کے تحت نئی فرنچائزز کے لیے ممکنہ میزبان شہروں میں فیصل آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت شامل ہیں۔ او زی گروپ نے خصوصی طور پر فیصل آباد اور سیالکوٹ میں دلچسپی ظاہر کی ہے، جو اپنی مضبوط کرکٹ روایت، صنعتی شناخت اور پرجوش شائقین کی وجہ سے مشہور ہیں۔ او زی گروپ حمزہ مجید چوہدری کی قیادت میں گروپ نے پاکستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور متحدہ عرب امارات میں اپنی موجودگی کو وسعت دی ہے اور جدت، توسیع اور مضبوط کارپوریٹ گورننس کے حوالے سے ایک مستحکم ساکھ قائم کی ہے۔ گروپ کے نمایاں برانڈز میں وائز مارکیٹ (Wise Market) شامل ہے، جس نے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ پی ایس ایل توسیع میں شرکت او زی گروپ کی اس حکمتِ عملی کی عکاس ہے، جس کے تحت کاروباری ترقی کو قومی کھیل اور سپورٹس اکانومی کے فروغ سے جوڑا جا رہا ہے۔ حمزہ مجید چوہدری، جو ایک اوورسیز پاکستانی ہیں اور ماضی میں آسٹریلیا میں مقیم رہے، طویل عرصے سے کرکٹ اور سپورٹس کے فروغ سے وابستہ ہیں۔ وہ پاکستان کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک بھی مختلف کرکٹ اقدامات میں سرگرم رہے ہیں، جن میں برطانیہ میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کی سپانسرشپ اور معاونت شامل ہے، جو ان کی عالمی کرکٹ نظام کے لیے وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا: ’کرکٹ ہمیشہ پاکستان کو جوڑنے والی قوت رہی ہے۔ پی ایس ایل کے پلیٹ فارم کے ذریعے ہم نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانا، مقامی کمیونٹیز کو شامل کرنا اور کھیل کے پائیدار مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔‘ پاکستانی سپورٹس سرمایہ کاری کا نیا باب پی ایس ایل کی توسیع سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے، بین الاقوامی کھلاڑیوں کی شمولیت، علاقائی معیشتوں کے فروغ اور عالمی کرکٹ میں پاکستان کے مقام کو مزید مضبوط بنانے کی توقع ہے۔ او زی گروپ کی شارٹ لسٹنگ اس بات کی علامت ہے کہ اوورسیز پاکستانی کاروباری شخصیات ملک کے بڑے سپورٹس پلیٹ فارمز کی تشکیل میں بڑھتا ہوا کردار ادا کر رہی ہیں۔ جیسے جیسے بولی کا عمل آگے بڑھے گا، اس کے نتائج پی ایس ایل کے مستقبل کی سمت متعین کریں گے — ایک ایسا مستقبل جو پیشہ ورانہ سپورٹس مینجمنٹ، سٹریٹجک سرمایہ کاری اور قومی فخر کا امتزاج ہوگا۔ حمزہ مجید چوہدری ایک اوورسیز پاکستانی کاروباری رہنما ہیں، جنہیں کرکٹ اور سپورٹس ڈویلپمنٹ سے گہری دلچسپی ہے۔ آسٹریلیا میں کئی سال گزارنے کے بعد وہ پاکستان منتقل ہوئے، جہاں انہوں نے کاروبار اور کھیلوں کے شعبے میں مقامی اور بین الاقوامی سطح پر فعال کردار ادا کیا۔ بطور چیئرمین او زی گروپ، وہ مختلف صنعتوں پر مشتمل ایک متنوع کاروباری پورٹ فولیو کی قیادت کر رہے ہیں، جس کی بنیاد پائیدار ترقی، پیشہ ورانہ گورننس اور عالمی تعاون پر رکھی گئی ہے۔ کاروبار کے ساتھ ساتھ، وہ کھیلوں کے ذریعے ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ، کمیونٹی انگیجمنٹ اور بین الاقوامی روابط کو فروغ دینے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ پی ایس ایل، جو 2016 میں پانچ فرنچائزز کے ساتھ شروع ہوا اور بعد میں 2018 میں چھ ٹیموں تک پھیل گیا، مزید توسیع کے لیے تیار ہے جب اس کے آنے والے گیارہویں ایڈیشن سے دو نئی ٹیمیں شامل کی جائیں گی۔ آنے والے اضافے کے ساتھ، پی ایس ایل سات سال بعد پہلی بڑی تنظیم نو سے گزرے گا، جس سے فرنچائزز کی کل تعداد آٹھ ہو جائے گی۔ پی ایس ایل 2026 پی سی بی او زی گروپ کی شارٹ لسٹنگ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جامع تکنیکی جائزے کے بعد عمل میں آئی جس میں بولی دہندگان کی مالی استعداد، کارپوریٹ گورننس، قانونی و انتظامی اہلیت اور طویل المدتی سٹریٹجک وژن کو دیکھا جاتا ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو جمعہ, جنوری 2, 2026 - 09:45 Main image:
او زی گروپ کے حمزہ مجید چوہدری نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا: ’پی سی بی کی جانب سے شارٹ لسٹ ہونا او زی گروپ کے پیشہ ورانہ معیار، مالی استحکام اور طویل المدتی وژن پر اعتماد کا مظہر ہے (او زی گروپ)
کرکٹ type: news related nodes: پی ایس ایل گیارہ 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک منعقد ہو گا وسیم پی ایس ایل برانڈ ایمبیسیڈر، ملتان سلطانز کو بورڈ چلائے گا: محسن نقوی لاہور قلندرز کی پی ایس ایل سے معاہدے میں 10 سال کی توسیع دو نئی پی ایس ایل ٹیموں کی نیلامی جلد ہو گی: پی سی بی SEO Title: پاکستان سپر لیگ کی توسیع کے اہل بولی دہندگان میں شامل او زی گروپ کیا ہے؟ copyright: show related homepage: Hide from Homepage