بگٹی برادرز: بلوچ لوک موسیقی کا نیا چہرہ

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی سے تعلق رکھنے والے دو بھائی عاصم بگٹی اور قاسم بگٹی نے حال ہی میں منعقد ہونے والے موسیقی مقابلے ’پاکستان آئیڈل‘ سے شہرت حاصل کی ہے۔ اس مقابلے میں شرکت کرنے کے بعد لوک موسیقی پیش کرنے والے یہ دونوں بھائی ’بگٹی برادرز‘ کے نام سے جانے جانے لگے ہیں۔ موسیقی دنیا بھر میں جدید  شکل اختیار کر چکی ہے، لیکن بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بگٹی برادران جیسے سینکڑوں نوجوان گلوکار آج بھی لوک موسیقی کو ترجیح دے رہے ہیں جو اس صوبے کی صدیوں پرانی تاریخ اور ثقافت کا اہم حصہ ہے۔ پاکستان آئیڈل میں دونوں بھائی بلوچ ثقافتی لباس اور دستار زیب تن کیے ہوئے تھے۔ ایک بھائی دمبورہ کے ذریعے ساز بجاتے جب کہ دوسرے اپنی سریلی آواز میں بلوچستان کے لوک گیت پیش کرتے نظر آئے دمبورہ بجانے والے بھائی قاسم بگٹی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’جب میں سکول میں پڑھتا تھا تو ہمارے استاد دمبورہ بجاتے تھے۔ وہیں سے مجھے اسے سیکھنے کا شوق ہوا۔ تین تاروں والے اس ساز اور ہر دھن چھیڑی جا سکتی ہے۔ ہم دمبورہ خود بھی بناتے ہیں۔‘ قاسم بگٹی کا کہنا ہے کہ ’بلوچ لوک موسیقی کی بدولت ہمیں پاکستان آئیڈل میں شہرت حاصل ہوئی جس کی وجہ ہمارا منفرد انداز گائیکی اور بلوچ ثقافت سے جڑی وہ لوک موسیقی ہے جو ہماری پہچان بن چکی ہے۔‘ قاسم بگٹی کہتے ہیں کہ ’ہم نے لوک موسیقی سن سن کر سیکھی ہے اور موسیقی کے ذریعے محبت اور امن کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔‘ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) بگٹی برادران عاصم بگٹی اور قاسم بگٹی پاکستان آئیڈل کے مقابلے میں پہلے 30 پوزیشن ہولڈرز میں شامل رہے تاہم سوشل میڈیا پر 10 لاکھ ویوز حاصل کرنے کی بدولت انہیں اس مقابلے کے دیگر پوزیشن ہولڈرز سے بھی زیادہ مقبولیت ملی۔ اسی مقبولیت کی بدولت انہیں دوبارہ مقابلے میں حصہ لینے کی دعوت دی گئی لیکن انہوں نے اسے قبول کرنے سے معذرت کر لی۔ گلوکار عاصم بگٹی نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’2015 میں مجھے لوک موسیقی کا شوق پیدا ہوا۔ میں نے 10 سال کے اس سفر میں مسلسل محنت جاری رکھی۔ پاکستان آئیڈل میں شرکت کے دوران استاد راحت فتح علی خان نے ہمیں ’بگٹی برادرز‘ کا لقب دیا جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں آج جہاں بھی جاتے ہیں لوگ ہمیں بگٹی برادرز کے نام سے جانتے ہیں۔‘ عاصم اور قاسم بگٹی نہ صرف بلوچ ثقافت کی صدیوں پرانی روایت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں بلکہ اپنی منفرد آواز اور دھنوں کے ذریعے نوجوان نسل کو بھی اس ورثے سے جوڑ رہے ہیں۔ گلوکار روایتی موسیقی لوک موسیقی فلمی موسیقی بگٹی برادران قاسم بگٹی اور عاصم بگٹی کو پاکستان آئیڈل سے شہرت ملی۔ وہ کہتے ہیں کہ ’ہم نے لوک موسیقی سن سن کر سیکھی اور موسیقی کے ذریعے محبت اور امن کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔‘ عامر باجوئی جمعہ, جنوری 2, 2026 - 11:15 Main image:

پاکستان آئیڈل سے شہرت پانے والے بلوچ گلوکار بھائی عاصم بگٹی اور قاسم بگٹی انڈپینڈنٹ اردو کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران موسیقی پیش کررہے ہیں (انڈپینڈنٹ اردو)

موسیقی jw id: VrrOdDUS type: video related nodes: انسان مصنوعی ذہانت اور حقیقی موسیقی میں ’فرق نہیں کر پاتے‘ گلوکاروں کے کام کی نقل بنانے میں اے آئی کے استعمال میں اضافہ 20 سالوں سے بیمار بچوں کو مسکراہٹ دینے والی نابینا موسیقار فن کاروں کو سرکاری ملازمتیں دلوانے کے لیے سرگرم میانوالی کے گلوکار SEO Title: بگٹی برادرز: بلوچ لوک موسیقی کا نیا چہرہ copyright: show related homepage: Hide from Homepage