گزشتہ نصف دہائی کے دوران مشرقِ وسطیٰ کے سیاسی نقشے پر رونما ہونے والی سب سے بڑی تبدیلی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مابین پیدا ہونے والا وہ تزویراتی شگاف ہے، جس نے خطے کے پرانے اتحادوں کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔ جو دو ریاستیں کبھی ایران کے خلاف ایک آہنی...