پاکستان نے جمعے کو اپنے بیان میں ایک بار پھر یمن کی صورتحال کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے یمن کی یکجہتی اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مثبت اقدامات مسئلے کے پرامن حل میں معاون ثابت ہوں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کی حکمت اور دور اندیشی کی اعلیٰ سطح پر تعریف کرتا ہے، جو یمن کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے دکھائی گئی۔ ’ایسے اقدامات دونوں برادرانہ ممالک کی طرف سے علاقائی امن اور استحکام کے مشترکہ جذبے کی عکاسی کرتے ہیں۔‘ بیان کے مطابق پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لیے شراکت، بھائی چارہ اور اتحاد کی قدروں کو مضبوط بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے رپورٹ کیا کہ یمن کی سعودی حمایت یافتہ حکومت نے جمعے کو کہا کہ اس نے ایک کارروائی میں متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ جنوبی علیحدگی پسندوں سے حضرموت صوبے کے سب سے بڑے فوجی کیمپ میں کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) حضرموت کے سعودی حمایت یافتہ گورنر سالم احمد سعید الخنبشی نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی فورسز نے الخشاء میں واقع فوجی کیمپ پر کنٹرول حاصل کر لیا، جو صوبے کا سب سے بڑا اور اہم کیمپ ہے۔ گورنر نے پہلے کہا تھا کہ ان کی فورسز ایک ’پرامن‘ آپریشن شروع کر رہی ہیں۔ تاہم متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ جنوبی عبوری کونسل کے ایک سینیئر اہلکار نے روئٹرز کو بتایا کہ یہ آپریشن پرامن نہیں تھا۔ سعودی عرب نے ہوائی حملوں پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اور یہ واضح نہیں کہ آیا کوئی جانی نقصان ہوا ہے یا نہیں۔ تیل پیدا کرنے والا صوبہ حضرموت سعودی عرب کی سرحد سے جڑا ہوا ہے اور اس صوبے کی سعودی عرب کے لیے ثقافتی اور تاریخی اہمیت ہے۔ جنوبی عبوری کونسل کے ترجمان محمد النقیب نے جمعے کو کہا کہ فورسز پورے علاقے میں مکمل چوکس ہیں اور ایک پوسٹ میں خبردار کیا کہ وہ ’زبردست جواب دینے کے لیے تیار‘ ہیں۔ تین یمنی ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ سعودی حمایت یافتہ حکومت کی زرہ بکتر گاڑیاں الخشاء کیمپ کی طرف بڑھ رہی ہیں، جس میں ہزاروں فوجیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے اور یہ کیمپ دسمبر میں جنوبی عبوری کونسل کے قبضے میں چلا گیا تھا۔ سعودی عرب یو اے ای پاکستان نے ایک بیان میں امید ظاہر کی کہ سعودی عرب اور یو اے ای کے مثبت اقدامات مسئلے کے پرامن حل میں معاون ثابت ہوں گے۔ انڈپینڈنٹ اردو جمعہ, جنوری 2, 2026 - 19:45 Main image:
24 اپریل، 2025 کو اسلام آباد میں پولیس کا ایک اہلکار دفتر خارجہ کے باہر تعینات ہے (اے ایف پی)
ایشیا type: news related nodes: یمن پر سعودی عرب سے مکمل یکجہتی، سکیورٹی کے عزم کا اعادہ: پاکستان سعودی عرب اور یو اے ای کی یمن میں امن کوششیں قابل تعریف: پاکستان پاکستانی وزیر اعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ خطرات کے مقابلے کے لیے ہر ضروری قدم اٹھائیں گے: سعودی عرب SEO Title: پاکستان کا یمن بحران کے حل کے لیے سفارت کاری کی حمایت کا اعادہ copyright: show related homepage: Show on Homepage