تھائی لینڈ میں ایک نجومی کو نوجوان لڑکی کا موبائل فون چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نجومی نے لڑکی کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ نئے سال کے پہلے دن ان کی قسمت خراب ہونے والی ہے اور وہ کوئی قیمتی چیز کھو دیں گی۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق 38 سالہ ملزم پتایا میں ایک عبادت گاہ کے باہر موجود تھے، جہاں یکم جنوری کو صبح چھ بجے ایک لڑکی اپنی قسمت کا حال معلوم کرنے پہنچی۔ نجومی نے لڑکی کو ڈرایا کہ وہ مصیبت کے دہانے پر کھڑی ہیں اور جلد ہی کوئی قیمتی چیز کھو سکتی ہے۔ نجومی نے لڑکی پر زور دیا کہ وہ اس بدقسمتی کو ٹالنے کے لیے انہیں کچھ پیسے دیں، تاہم 19 سالہ لڑکی نے، جن کا نام پِم بتایا گیا، نجومی کو پیسے دینے سے انکار کر دیا۔ وہاں سے جانے کے تھوڑی ہی دیر بعد پِم کو احساس ہوا کہ ان کا آئی فون 13 پرو غائب ہے۔ انہیں یاد آیا کہ قسمت کا حال معلوم کرنے کے دوران انہوں نے فون اپنے قریب رکھا تھا۔ وہ فوراً واپس اس جگہ پہنچیں۔ جب لڑکی نے نجومی سے باز پرس کی تو انہوں نے ڈھٹائی سے کہا کہ فون کا گم ہونا تو ان کی پیشگوئی کے درست ہونے کا ثبوت ہے۔ یہاں تک کہ انہوں نے فرضی چور کا حلیہ بھی بتانا شروع کر دیا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) اخبار ’کھاؤسوڈ‘ کے مطابق، لڑکی کو نجومی کی باتوں پر شک ہو گیا اور انہوں نے وہاں موجود لوگوں سے مدد مانگی۔ تلاشی لینے پر نجومی کے بیگ میں فیس ماسک کے ڈبے کے اندر چھپایا گیا فون برآمد ہو گیا، جس کے بعد پولیس کو طلب کر لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ملزم نے پولیس کے سامنے چوری کا اعتراف کر لیا اور پِم سے مقدمہ درج نہ کروانے کی منت سماجت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا پہلا جرم ہے اور انہیں نئے سال کے اخراجات کے لیے پیسوں کی اشد ضرورت تھی۔ پولیس نے نجومی کو حراست میں لے کر پتایا سٹی پولیس سٹیشن منتقل کر دیا اور چوری شدہ فون سمیت ان کا قسمت کا حال بتانے کا سامان بھی ضبط کر لیا۔ بعد ازاں برآمد ہونے والا فون پِم کے حوالے کر دیا گیا۔ آئی فون چوری کا الزام تھائی لینڈ چوری نجومی لڑکی نے لڑکی کو خبردار کیا تھا کہ وہ بدقسمتی کے دہانے پر ہیں اور کوئی قیمتی چیز کھو دیں گی۔ علیشا رحمٰن سرکار ہفتہ, جنوری 3, 2026 - 10:45 Main image:
12 فروری 2019 کو لی گئی اس تصویر میں بنکاک میں دو خواتین ایک نجومی (دائیں) سے قسمت کا حال جان رہی ہیں (فائل تصویر/اے ایف پی)
ایشیا type: news related nodes: آئی فونز میں مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈاکٹرز شیف ریمزی کے ریستوران سے ’خوش قسمت‘ بلیوں کے ماڈل چوری ’رکشہ قسمت بدل سکتا ہے‘: لڑکیوں کو سکول لانے والی تھرپارکر کی طالبہ نوجوان لڑکی انگلینڈ کے سکولوں میں فون پر پابندی کی مہم میں شامل SEO Title: تھائی لینڈ: نجومی نے پیشگوئی سچ ثابت کرنے کے لیے لڑکی کا فون چرا لیا copyright: IndependentEnglish origin url: https://www.independent.co.uk/asia/southeast-asia/thailand-fortune-teller-phone-theft-b2893447.html show related homepage: Hide from Homepage