وینزویلا پر امریکی حملہ مسلح جارحیت: روس، یورپی ممالک کا اظہار تشویش

روس نے امریکہ کی جانب سے وینزویلا پر حملے کر کے اس کے صدر نکولس مادورو کو گرفتار کرنے کو ’مسلح جارحیت‘ قرار دے دیا جبکہ یورپی ممالک نے اس کارروائی پر تشویش ظاہر کی ہے۔ امریکہ نے ہفتے کی صبح وینزویلا پر ایک ’بڑے پیمانے کا حملہ‘ کرتے ہوئے صدر مادورو کو گرفتار کر لیا۔ امریکی کارروائی کے دوران وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور نچلی پرواز کرنے والے طیارے شہر کے اوپر سے گزرے۔ صدر مادورو کی حکومت نے امریکی کارروائی کو ’سامراجی حملہ‘ کہتے ہوئے شہری اور فوجی تنصیبات پر حملہ قرار دیا۔ حکومت نے شہریوں سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کی ہے۔ امریکی کارروائی ’مسلح جارحیت‘ روس کی وزارت خارجہ نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر جاری بیان میں امریکی کارروائی کو ’مسلح جارحیت کا عمل‘ کا قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ’وینزویلا کو یہ حق دیا جانا چاہیے کہ وہ اپنی تقدیر خود طے کرے، کسی بھی بیرونی مداخلت، خصوصاً فوجی مداخلت کے بغیر۔‘ وزارت نے مزید کہا کہ کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے مکالمہ ضروری ہے۔ روس نے وینزویلا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ’یکجہتی‘ کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی حمایت کا اعلان بھی کیا۔ یورپی ممالک کا اظہار تشویش مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) یورپی ممالک نے وینزویلا میں پیدا ہونے والی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جرمنی کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ وینزویلا کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس حوالے سے ایک کرائسس ٹیم ہفتے کو اجلاس کرے گی۔ اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے بھی وینزویلا میں صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی اور اس کی سفارتی نمائندگی خاص طور پر وہاں موجود اطالوی برادری کی سلامتی پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ تاجانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کو مسلسل صورتحال سے آگاہ رکھا جا رہا ہے اور وزارت خارجہ کا کرائسس یونٹ مکمل طور پر فعال ہے۔ اٹلی کے وینزویلا میں سفیر نے سرکاری ٹی وی چینل رائی کو بتایا کہ اس وقت وینزویلا میں تقریباً ایک لاکھ 60 ہزار اطالوی شہری مقیم ہیں، جن میں اکثریت دوہری شہریت رکھتی ہے جبکہ کچھ افراد ملازمت یا سیاحت کی غرض سے وہاں موجود ہیں۔ روس وینزویلا امریکہ روس نے امریکہ کی جانب سے وینزویلا پر حملے کر کے اس کے صدر نکولس مادورو کو گرفتار کرنے کو ’مسلح جارحیت‘ قرار دے دیا جبکہ یورپی ممالک نے اس کارروائی پر تشویش ظاہر کی ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو ہفتہ, جنوری 3, 2026 - 16:00 Main image:

13 اپریل، 2022 کو میراؤ فلوریس صدارتی محل کے پریس آفس سے جاری اس ہینڈ آؤٹ تصویر میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اپنی اہلیہ سِیلیا فلوریس کے ہمراہ کاراکاس میں منعقدہ ایک سول فوجی پریڈ میں دکھائی دے رہے ہیں (اے ایف پی)

دنیا type: news related nodes: وینزویلا پر کامیاب حملہ، صدر اور اہلیہ گرفتاری کے بعد بیرون ملک منتقل: ٹرمپ تیل پر امریکی پابندی، وینزویلا کا اصرار ’برآمدات متاثر نہیں ہوئیں‘ آج وینزویلا، کل کوئی اور؟ امریکی پالیسی دنیا کے لیے خطرہ وینزویلا کی نوبل انعام یافتہ لیڈر کو ’مفرور‘ قرار دینے کی دھمکی SEO Title: وینزویلا پر امریکی حملہ مسلح جارحیت: روس، یورپی ممالک کا اظہار تشویش copyright: show related homepage: Hide from Homepage